جمعہ 7 نومبر 2025 - 20:42
لکھنؤ: تنظیم المکاتب کے زیرِ اہتمام دو روزہ "جشنِ وِلا اور ویبینار" کا آغاز کل سے ہوگا

حوزہ/امام زین العابدینؑ علیہ السّلام کی ولادتِ باسعادت اور یومِ تاسیس تنظیم المکاتب کی مناسبت سے تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام 8 اور 9 نومبر 2025 کو بانی تنظیم المکاتب ہال، گولے گنج لکھنؤ میں دو روزہ "جشنِ ولا اور ویبینار" منعقد ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام زین العابدینؑ علیہ السّلام کی ولادتِ باسعادت اور یومِ تاسیس تنظیم المکاتب کی مناسبت سے تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام 8 اور 9 نومبر 2025 کو بانی تنظیم المکاتب ہال، گولے گنج لکھنؤ میں دو روزہ "جشنِ ولا اور ویبینار" منعقد ہوگا۔

لکھنؤ: تنظیم المکاتب کے زیرِ اہتمام دو روزہ "جشنِ وِلا اور ویبینار" کا آغاز کل سے ہوگا

یہ پروگرام دینی پیغام پہنچانے کے سلسلے میں امام سجادؑ کی سیرت اور تحریک دینداری کا تعارف، خدمات اور اثرات” کے موضوع پر منعقد ہوگا۔

پروگرام کی نشستیں دوپہر 2:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک اور شب میں 7:00 بجے سے رات 10:00 بجے تک ہوں گی۔

پروگرام میں مہمان خصوصی حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا عبدالحمید حکیم الٰہی (نمائندہ معظم رہبری ہند، دہلی) ہوں گے اور دیگر ممتاز علماء و خطباء کی تقاریر ہوں گی۔

یاد رہے پروگرام براہِ راست تنظیم المکاتب کے یوٹیوب چینل اور دیگر ملکی و عالمی پلیٹ فارمز پر دکھایا جائے گا۔

لکھنؤ: تنظیم المکاتب کے زیرِ اہتمام دو روزہ "جشنِ وِلا اور ویبینار" کا آغاز کل سے ہوگا

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha