۲۹ اسفند ۱۴۰۲ |۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 19, 2024
ہندوستان کے ۷۵ویں یوم آزادی پر تنظیم المکاتب میں تقریب منعقد ہوئی

حوزہ/ ہندوستان کے ۷۵ویں یوم آزادی پر تنظیم المکاتب میں تقریب منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ ہندوستان کے پچہترویں یوم آزادی پر تنظیم المکاتب میں تقریب منعقد ہوئی۔ جسکا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔

مولانا سید منور حسین رضوی انچارج جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب نے پرچم کشائی فرمائی جس کے بعد تمام حاضرین نے قومی ترانہ پڑھا۔

تصویری جھلکیاں: ہندوستان کے ۷۵ویں یوم آزادی پر تنظیم المکاتب میں تقریب منعقد ہوئی

طلاب جامعہ امامیہ نے حب الوطنی پر نظمیں پڑھیں، مولانا سید منور حسین رضوی انچارج جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب نے حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا آج پورے ملک میں ہمارا قومی پرچم لہرا رہا ہے جو ہماری اور ہمارے ملک کی آزادی کا غماز ہے۔ یوم آزادی ہو یا یوم جمہوریہ ہمیں جنگ آزادی کے مجاہدوں اور شہیدوں کو یاد کرنا چاہئیے، انکو سلام کرنا چاہئیے اور خراج عقیدت پیش کرنا چاہئیے۔

مولانا سید ممتاز جعفر نقوی مربی اعلیٰ جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب نے فرمایا آزادی یعنی ہم کسی غیر کے غلام نہیں بلکہ آپنے ملک کے آئین کے پابند ہیں۔

آخر میں تمام حاضرین ہاتھوں میں قومی پرچم اور "ہندوستان زندہ آباد" کے نعروں کے ساتھ تنظیم المکاتب کیمپس سے چار بتی چوراہے تک گئے۔

پروگرام میں نظامت کے فرائض مولانا منظر علی عارفی استاد جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب نے انجام دیا۔ پروگرام میں اساتذہ و طلاب جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب اور خادمان و کارکنان تنظیم المکاتب نے شرکت کی۔

اسی طرح جامعۃ الزہرا تنظیم المکاتب میں بھی یوم آزادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ محترمہ سیدہ ناظرہ جعفر انچارج جامعۃ الزہرا تنظیم المکاتب نے پرچم کشائی کی، معلمات و طالبات نے قومی ترانہ پڑھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .