۲ مهر ۱۳۹۹ | Sep 23, 2020
تنظیم المکاتب

حوزہ/طلاب جامعہ امامیہ اور طالبات جامعہ الزہرا تنظیم المکاتب کے روشن مستقبل اور انکے قیمتی اوقات کو با مقصد مصرف میں لانے کی خاطر،مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ کے ہدایت پر 16 شوال المکرم 1441 ھجری سے آن لائن کلاسز کا آغاز کیا گیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ لاک ڈاون کے سبب پورے ملک میں تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولس، کالجز، یونیورسٹیز اور مدارس تعطیل ہیں۔ لھذا جامعہ امامیہ اور جامعہ الزہرا تنظیم المکاتب کے طلاب و طالبات اپنے گھروں پر ہیں۔ 

طلاب جامعہ امامیہ اور طالبات جامعہ الزہرا تنظیم المکاتب کے روشن مستقبل اور انکے قیمتی اوقات کو با مقصد مصرف میں لانے کی خاطر سربراہ ادارہ تنظیم المکاتب حجت الاسلام والمسلمین الحاج مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ کے ہدایت پر 16 شوال المکرم 1441 ھجری سے آن لائن کلاسز کا آغاز کیا گیا۔ 

انچارج جامعہ امامیہ مولانا سید ممتاز جعفر نقوی صاحب اور مینیجر جامعہ الزہرا تنظیم المکاتب مولانا سید تھذیب الحسن صاحب کے مطابق مدرسہ کے نظام الاوقات کے مطابق اساتذہ و معلمات آن لائن طلاب و طالبات کی تعلیم و تربیت میں مصروف ہیں اور حکومت کی تعلیمی مراکز کے کھلنے کی اجازت تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
8 + 3 =

تبصرے

  • Nargis khatoon Malla IN 14:55 - 2020/06/21
    0 0
    9469627779