۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
انتقال

حوزہ/ہم نمایندگان طلاب ہندوستان جامعہ المصطفیٰ العالمیہ قم اس مصیبت عظمی پر مولانا صفی حیدر صاحب؛اساتذہ؛ طلاب جامعہ اور مرحومین کے اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنؤ تنظیم المکاتب کے جاں بحق ہونے پر آراکین نمائندگان طلاب ہندوستان جامعہ المصطفیٰ العالمیہ قم اس مصیبت عظمی پر بیان جاری کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے؛

الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

موت ایک ایسی حقیقت ہے جس کا انکار نا ممکن ہے خالق موت کا منکر بھی موت کا اقرار کر تا ہے یہ قانون قدرت ہے کہ ہر ذی روح کو موت کا مزہ چھکنا ہے اور اس دار فانی میں چند روز گزارنے کے بعد ابدی دنیا کی طرف رخت سفر باندھنا ہے لیکن دنیا میں کچھ ایسی بھی ہستیاں ہوتی ہیں جن کے جانے سے سماج اور معاشرے میں ایک خلاء سا پیدا ہو جاتا ہے۔
مورخہ 19 مئی بروز سہ شنبہ بہت ہی دلخراش خبر ملی کہ جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب لکھنؤ کے تین طالبعلم ایک حادثہ میں جان بحق ہوگئے جسے سنتے ہی سب کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں۔
ہم نمائندگان طلاب ہندوستان جامعہ المصطفیٰ العالمیہ قم اس مصیبت عظمی پر امام زمان عج و رھبر معظم انقلاب اسلامی و مراجع کرام اور خصوصاً مولانا صفی حیدر صاحب؛اساتذہ؛ طلاب جامعہ اور مرحومین کے اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہِ الٰہی میں مرحومین کی مغفرت اور علو درجات کے لئے دعا گو ہیں۔

از طرف نمایئندگان طلاب ھندوستان مشاوران منطقہ ای جامعہ المصطفیٰ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .