۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مرحوم مولانا سید حسن عباس فطرت

حوزہ/ہیں اسلامی انقلاب کے نقطۂ آغاز ہی سے مُلک کے مختلف و مشہور جرائد و اخبارات میں آپ کی تحریروں نے امام خمینی کی تحریک سے دنیا کو روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، بلیڈیز سے لیکر صداقت تک، آپ کا صحافتی سفر لازوال و بے مثال رہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام سید حسن عباس فطرت کے اس دارفانی سے کوچ کر جانے پر، مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کی جانب سے پیام تسلیت پیش کیا۔

پیام تسلیت کا متن اس طرح ہے؛

باسمہ تعالیٰ 
پیامِ تسلیت
بڑے ہی افسوس کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی ہے کہ 
برِ صغیر کے مشہور عالمِ دین ادیبِ عصر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید حسن عباس فطرت ہلوری صاحب قبلہ (مقیم پونہ) نے داعی اجل کو لبیک کہکر دارِ فانی کو الوداع کہا ہے موصوف کا سانحۂ ارتحال اس دورِقحط الرجال میں دنیائے ادب اور ملتِ تشیع کا ایک ایسا عظیم نقصان ہے جس کی بھر پائی ناممکن ہے. 
آپ نے اپنے قلم کے ذریعہ جو علمی و ادبی خدمتیں انجام دیں ہیں وہ قابلِ صد تحسین و ناقابلِ فراموش ہیں اسلامی انقلاب کے نقطۂ آغاز ہی سے مُلک کے مختلف و مشہور جرائد و اخبارات میں آپ کی تحریروں نے امام خمینی کی تحریک سے دنیا کو روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، بلیڈیز سے لیکر صداقت تک، آپ کا صحافتی سفر لازوال و بے مثال رہا. 
ایسی عظیم المرتبت باوقار شخصیت کے سانحۂ ارتحال پر ہم حضرت امام عصر عج، مراجعِ تقلید، علمائے کرام، حوزاتِ علمیہ، تمام مومنین و مومنات اور بالخصوص بیت معظم لہ کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہوئے خداوند کریم کی بارگاہ میں دست بدعا ہیں کہ خدایا مرحوم کو جوارِ رحمت عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عنایت فرمائے. 
آمین یارب العالمین بحق محمد و آلہ الطاہرین. 
منجانب : مجمع علماء و خطباء حیدر آباد دکن

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .