حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اردو ادب کے دبستان دہلی کی مشترکہ تہذیب کے ممتاز ترین نمائندے تھے گلزار دہلوی۔
اردو ادب کا بہت بڑا نقصان، اردو ادب کے سچے خدمت گزار اور اردو تہذیب و ادب کے ایک عظیم عہد کا خاتمہ ہوا۔
کرونا جیسی بیماری کو شکست دینے کے بعد بھی زیادہ نہ جی سکے 12 جون 2020 کو دار فانی کو الوداع کہا۔ افسوس اردو اپنے جانبازوں کو کھوتی جارہی ہے۔
عمر جو بے خودی میں گزری ہے
بس وہی آگہی میں گزری ہے
پنڈت گلزار دہلوی