۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
فطرت

حوزہ/ایسا لگتا ہے جیسے جیسے ماہ برکت ماہ رمضان کا چاند غروب کی سمت جا رہا ہے ویسے ویسے اپنے ساتھ علم و فضل و ادب کے ماہ پاروں کو اپنے ساتھ لے جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنؤ تنظیم المکاتب کے جاں بحق ہونے پر  والقلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ مبارکپور اعظم گڑھ۔ یو پی اس مصیبت عظمی پر بیان جاری کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے؛إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

 آہ ! افسوس ! آسمان علم و فضل اور ادب کا ایک اور ستارہ ٹوٹ گیا۔
ایسا لگتا ہے جیسے جیسے ماہ برکت ماہ رمضان کا چاند غروب کی سمت جا رہا ہے ویسے ویسے اپنے ساتھ علم و فضل و ادب کے ماہ پاروں کو اپنے ساتھ لے جا رہا ہے۔
ویسے تو ہر طلوع کا اختتام غروب پر ہے مگر فطرت کے کچھ ایسے حسین شاہکار بھی ہوتے ہیں جن کے آثار ان کے ہمیشہ رہنے کا ثبوت دیتے ہیں۔ علامہ حسن عباس فطرت ان معدود کثیر الجہت شخصیتوں میں سے ہیں جن کے چلے جانے سے واقعی اسلام میں ایک خلاء پیدا ہوگیا ہے جس کی بھرپائی ممکن نہیں ہے۔ اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمۃ لایسدھا شیء۔
 مرحوم نے جہاں علم دین میں اپنی ایک شناخت بنائی، مدرسہ کی تأسیس، طلاب کی تربیت اور قوم کی خدمت میں اپنے آپ کو ہمیشہ مصروف رکھا وہیں اردو ادب اور صحافت کے میدان میں بھی اپنے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں جن کے رہنے انھیں ہمیشہ یاد کیا جاتا رہے گا۔
 والقلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کے اراکین اس مصیبت کا پرسہ سب سے پہلے امام زمانہ عجل اللّٰہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی بارگاہ میں اور پھر رہبر معظم آیت اللہ خامنہ‌ای اور تمام مراجع عظام، سوگوار کنبہ اور مرحوم کے شاگردوں کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں اور ان کی بلندی درجات کے دعاگو ہیں۔

 والقلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ مبارکپور اعظم گڑھ۔ یو پی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .