۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
تنظیم المکاتب

۲۵  مارچ ۲۰۲۰؁ سے ادارہ تنظیم المکاتب کی بشر دوستانہ خدمات جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ۲۵  مارچ ۲۰۲۰؁ سے ادارہ تنظیم المکاتب کی بشر دوستانہ خدمات جاری ہے۔

کرونا وائرس کے چلتے پورے ملک میں لاک ڈاون نافذ ہوا جس سے متوسط طبقہ کی معیشت پر کافی منفی اثر پڑا۔ خلق خدا کی مشکلات کو محسوس کرتے ہوئے سربراہ ادارہ تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ نے  ـ’’علی والو! کوئی بھوکا نہ رہنے پائے‘‘ نعرہ کے ساتھ بلا تفریق مذہب وملت بشر دوستانہ خدمات کا آغاز کیا ۔ جس کے ذریعہ نہ فقط شہر لکھنو بلکہ پورے ملک میں بلا تفریق مذہب و ملت مستحقین کی خدمت کا سلسلہ شروع ہوا  اور ۲۳ جون ۲۰۲۰؁ تک ۴۰۰۰۰ سے زیادہ مستحقین کی خدمت کی گئی اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کے عظیم شیعہ مذہبی قومی ادارہ تنظیم المکاتب کی دینی تعلیمی خدمات سے تمام اردو مومنین بخوبی واقف ہیں اور اب جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ  بھی مصروف خدمت ہے۔

جیسے ۱: تنظیم المکاتب ای مکتب : جو اطفال ملت اسکولی مصروفیات، دیہاتوں سے شہروں کی جانب ہجرت اور دیگر وجوہات کے سبب مکتب نہیں جا سکتے ۔ اب وہ بھی دینی تعلیم سے محروم نہیں رہیں گے ۔ کیوں کہ مکتب ان کے گھر تک پہنچ گیا ہےاور وہ اپنے من پسند وقت پر دینی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ اس شعبہ کا آغاز  روز ولادت باسعادت باب مدینۃالعلم حضرت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام ۱۳ رجب ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۹ مارچ ۲۰۲۰؁ء کو ہوا۔ جسمیں تین باصلاحیت اور ذی استعداد اساتذہ آن لائن بچوں کی تعلیم و تربیت میں مصروف  ہیں۔

۲: تنظیم المکاتب ای شاپ:  مکاتب امامیہ کے نصاب تعلیم و دیگر مذہبی کتب کے علاوہ ولادت سے وفات تک کی تمام مذہبی ضروری سامان جیسے سامان عزا اور اسلامی کلچرسے مربوط سامان ملتے ہیں۔

۳: نشر معارف اسلامی: سوشل میڈیا پر دینی مضامین ،قرآنی آیات، احادیث اہلبیت علیھم السلام کے علاوہ بانی تنظیم طاب ثراہ کی پیغامات نشر ہوتے ہیں۔

۴: دینی ومذہبی سوالات کے جوابات: اس شعبہ کے ذریعہ ادارہ کی ویب سائٹ  tanzeemulmakatib.org پر ملت کے درپیش مذہبی سوالات کے جوابات دئیے جاتے ہیں۔

۵: ای لائبریری: مختلف دینی و مذہبی موضوعات پر اردو، ہندی اور انگریزی میں مفید اور مستند کتب دستیاب ہیں۔  tanzeemulmakatib.org

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .