۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا سید صفی حیدر زیدی

حوزہ/علامہ طالب جوہری طاب ثراہ عالمی سطح کے مشہور عالم، معروف خطیب اور پاکستان میں تحریک دینداری کے نقیب مولانا مصطفی جوہر صاحب طاب ثراہ کے فرزند، شہید آیت اللہ العظمی سید باقرالصدر رضوان اللہ تعالی علیہ کے شاگرد تھے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سربراہ تنظیم المکاتب لکھنؤ، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی نے علامہ طالب جوہری صاحب طاب ثراہ کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا،آپ کی رحلت دینی، مذہبی، علمی اور ملی خسارہ ہے اور ایک پورے عھد کا خاتمہ ہے۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

انا للہ و انا الیہ راجعون 

عالم جلیل، فاضل نبیل، خطیب اسلام،  مفسر قرآن، پاسبان ولایت، ادیب و دانشور حجت الاسلام والمسلمین علامہ طالب جوہری صاحب طاب ثراہ کی رحلت ایک پورے عھد کا خاتمہ ہے۔ 

آسمان خطابت پر چمکنے والا نیر تاباں اپنے مخصوص عام فهم علمی انداز، اور قرآنی عوام پسند استدلال کے  ذریعہ تبلیغ دین اور ترویج مذہب میں مصروف تھا جو غروب ہو گیا۔ 

علامہ طالب جوہری طاب ثراہ عالمی سطح کے مشہور عالم، معروف خطیب اور پاکستان میں تحریک دینداری کے نقیب مولانا مصطفی جوہر صاحب طاب ثراہ کے فرزند، شہید آیت اللہ العظمی سید باقرالصدر رضوان اللہ تعالی علیہ کے شاگرد تھے۔ 

آپ کی رحلت دینی، مذہبی، علمی اور ملی خسارہ ہے جسکی بھرپائی ممکن نہیں۔  

بارگاہ معبود میں دعا ہے کہ رحمن و رحیم پروردگار رحمت و مغفرت فرماے اور تمام پسماندگان و وابستگان و عقیدتمندان خصوصا اہل خانہ کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرماے۔ 
آمین

تمام علمائے اعلام، خطبائے کرام، مومنین کرام خصوصا سوگوار پسماندگان کی خدمت میں تعزیت عرض ہے۔ 
جملہ مومنین سے علامہ مرحوم کے علو درجات کے لئے سورہ فاتحہ کی گذارش ہے۔ 

مولانا سید صفی حیدر زیدی 
سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنو

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .