۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا سید صفی حیدر زیدی

حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب نے کہا کہ ایصال ثواب کا طریقہ صرف مجلس برپا کرنا اور کھانا کھلانا ہی نہیں ہے بلکہ نماز جماعت قایم کرکے کے بھی مرحومین کو اس کا ثواب پہنچایا جا سکتا ہے۔ رسموں کو دین کا نام دے کر انجام دینا انسان کو یا تو کسی واجب سے محروم کرتا ہے یا کسی مستحب سے بے بہرہ کر دیتا ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ بانی تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کے بھتیجے سید باقر عسکری میثم رضوی مرحوم کے سوگوار اہل خانہ کی جانب سے انکے گھر واقع سرفرازگنج لکھنو میں مرحوم کی مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔ اولا علماء، طلاب و مومنین نے قرآن خوانی کی بعدہ شعرائے کرام نے بارگاہ اہلبیت علیہم السلام میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی سکریٹری تنظیم المکاتب نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مشہور حدیث "فاطمہ میرا جزء ہے جو چیز فاطمہ کو ناراض کرتی ہے وہ مجھے ناراض کرتی اور جو چیز فاطمہ کو خوشنودی کرتی ہے وہ مجھے خوشنودی کرتی ہے۔" کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے فرمایا:حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کی سیرت صرف خواتین کے لئے ہی نمونہ عمل نہیں ہے بلکہ مردوں کے لئے بھی اسوہ حسنہ ہے۔

مولانا سید صفی حیدر زیدی نے فرمایا: ایصال ثواب کا طریقہ صرف مجلس برپا کرنا اور کھانا کھلانا ہی نہیں ہے بلکہ نماز جماعت قایم کرکے کے بھی مرحومین کو اس کا ثواب پہنچایا جا سکتا ہے۔ رسموں کو دین کا نام دے کر انجام دینا انسان کو یا تو کسی واجب سے محروم کرتا ہے یا کسی مستحب سے بے بہرہ کر دیتا ہے۔

سکریٹری تنظیم المکاتب نے فرمایا: دور قدیم میں جس طرح دشمنان دین نے ولایت و امامت کو ختم کرنے لئے وہابیت کے ذریعہ توحید کا نعرہ لگوایا اور اسی طرح آج دشمن توحید کی مخالفت میں ولایت کا سہارا لے رہا ہے۔
آخر میں جناب سیدہ کے مصائب پڑھ کر مومنین کو مثاب کیا۔مجلس میں علماء، ذاکرین اور طلاب کے علاوہ مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .