۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
صفی

حوزہ/جنرل قاسم سلیمانی نے نہ صرف ایران کے مسلمان مظلوموں کی مدد کی  بلکہ غیر ایرانی اور غیر مسلم مظلوموں کی بھی مدد کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لکھنو: خادمان ادارہ تنظیم المکاتب کی جانب سے بانی تنظیم المکاتب ہال گولہ گنج میں شھید جنرل قاسم سلیمانی، شھید ابومھدی المھندس اور شھداے با صفا کی مجلس چہلم منعقد ہوئی، مجلس کاآغازقاری علی محمد محمدی صاحب نے تلاوت قرآن کریم سے کیا، بعدہ شعراے اہلبیت جناب نثار حسین، جناب علی محمد بکنالوی، جناب ظفرعباس اور جناب علی محمد معروفی نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔

اطلاع کے مطابق مجلس کو سربراہ ادارہ تنظیم المکاتب حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ نے خطاب فرمایا، مولانا نے شھداے با صفا خصوصا شھید جنرل قاسم سلیمانی کی شخصیت اور کارنامے کو ذکر کرتے ہوے شھید کے ایمان، عمل صالح، خلوص، للہیت، اطاعت، بندگی، عبادت، انکساری، شجاعت ، تدبر، بصیرت، مظلوموں کی حمایت اور انکی مدد کو بیان کرتے ہوے اسے نسل حاضر و آیندہ کے لئے مشعل راہ بتایا، سکریٹری تنظیم المکاتب نے فرمایا شھید جنرل قاسم سلیمانی نے نہ صرف ایران کے مسلمان مظلوموں کی مدد کی  بلکہ غیر ایرانی اور غیر مسلم مظلوموں کی بھی مدد کی ،آخر میں حضرت عباس علیہ السلا م کے مصائب بیان کئے، مجلس میں طلاب، اساتذہ اور خادمان تنظیم المکاتب کے علاوہ مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .