۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کتاب زندہ شہید

حوزہ/شہید جنرل قاسم سلیمانی کی  دردناک شہادت کے بعد اردو زبان و ادب میں ایک کتاب کی ضرورت شدت سے محسوس ہورہی تھی تاکہ لوگ اسلام کے اس عظیم جانباز سپاہی کی شخصیت و کردار سے آشنا ہوسکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس کائنات کا دستور ہے کہ یہاں اسی کام کو سراہا جاتاہے جو وقت پر ہوجائے اور لوگوں کی ضرورت کو پورا کرسکے ۔شہید جنرل قاسم سلیمانی کی  دردناک شہادت کے بعد اردو زبان و ادب میں ایک کتاب کی ضرورت شدت سے محسوس ہورہی تھی تاکہ لوگ اسلام کے اس عظیم جانباز سپاہی کی شخصیت و کردار سے آشنا ہوسکیں ۔ حجۃ الاسلام آقای سید شاہد جمال رضوی نے اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے زیر نظر کتاب لکھ کر اپنی ذمہ داری کو بحسن و خوبی انجام دیاہے ۔
 یہ بات پیش نظر رہے کہ شہید سلیمانی کی حیات و خدمات پر مشتمل  اردو زبان و ادب میں شائع ہونے والی یہ پہلی کتاب ہے جس کا نام "زندہ شہید" ہے۔ اس کتاب کے مؤلف حجۃ الاسلام آقای سید شاہد جمال رضوی گوپال پوری ہیں جنہوں نے اس کتاب کو صرف ۲۵/دنوں میں تالیف کیاہے جومجموعی طور پر ۳۰۴/ صفحات پر مشتمل ہے ۔
اس کتاب میں شہید سلیمانی کی حیات و خدمات کے اہم اور قابل قدر پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے، پوری کتاب ۳۰۴ صفحات پر مشتمل ہے جس میں مفصل زندگی نامہ، بے لوث دینی اور انسانی خدمات، اخلاقی اور انسانی خصوصیات و صفات، یادوں کے اجالے (خاطرات)، آخری انٹرویو، شہادت کے اسباب و اثرات اور دنیا کی اہم شخصیات کے پیغامات پر سیرحاصل بحث کی گئی ہے۔ آخر میں شہید سلیمانی کی تصاویر کے ذریعہ مکمل تصویری بایوگرافی پیش کرنے کی کوشش گئی ہے ۔

"زندہ شہید "۱۱/فروری ۲۰۲۰؁کو شہید قاسم سلیمانی کے چہلم کے موقع پر العارف اکیڈمی لاہور پاکستان سے شائع ہوئی ہے ۔ کتاب کی قیمت صرف ۳۶۰/روپئے ہے ، خواہشمند حضرات اس گرانقدر کتاب مندرجہ ذیل پتہ سے حاصل کرسکتے ہیں :
مکتبۃ الرضا ، میاں مارکیٹ ، غزنی اسٹریٹ اردوبازار ، لاہور (پاکستان)واٹساپ نمبر :۰۰۹۲۳۲۳۴۱۵۱۲۱۴

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .