حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، «خورشیدِ ہشتم؛ نقش آفرینی امام رضا علیہ السلام در فرهنگ و تمدن عصر اول عباسی» کے عنوان سے محمد تقی سازندگی کی تحقیق شائع ہو گئی ہے۔
یہ کتاب ایک تحقیقی اور روائی (Narrative) طرز کی کاوش ہے جس کا مقصد امام رضا علیہ السلام کی حیاتِ مبارکہ، افکار، سیرت اور عباسی دور میں آپ کے تہذیبی اثرات کو واضح انداز میں پیش کرنا ہے۔
انتشارات «عقیله عشق» نے اس کتاب کو شائع کیا ہے۔ کتاب میں امام علیہ السلام کی ذاتی، علمی، ثقافتی اور سیاسی زندگی کے مختلف پہلوؤں کا جامع اور منظم بیان کیا گیا ہے، جس سے تاریخ اسلام میں امامِ ہشتم کے مقام و اثرات کی روشن تصویر سامنے آتی ہے۔
کتاب کا مرکزی محور امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام کی حیاتِ مبارکہ کے مختلف تاریخی مراحل ہیں۔ مصنف نے مدینہ میں امام علیہ السلام کی حیات، خراسان کی طرف سفر اور مسئلہ ولایتعہدی کے پس منظر و نتائج کو معتبر تاریخی و روائی مصادر کی روشنی میں پیش کیا ہے۔
یہ کتاب اُن قارئین کے لیے اہم ہے جو امام رضا علیہ السلام کی حیاتِ مبارکہ کو تاریخی روایت کے ساتھ ساتھ فکری و تہذیبی نقطہ نظر سے سمجھنا چاہتے ہیں۔









آپ کا تبصرہ