۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
کتاب «امام رضا علیه‌السلام»

حوزہ / ایران کے ایک انتشاراتی ادارے "مرکز ملی پاسخگوئی بہ سوالات دینی" کی جانب سے مرتب کردہ کتاب "امام رضا علیہ السلام" شائع ہو گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق ، ایام ولادت حضرت امام رضا علیہ السلام کے موقع پر کتاب "امام رضا علیہ السلام" کو ایران کے ایک انتشاراتی ادارے "مرکز ملی پاسخگوئی بہ سوالات دینی" کی جانب سے مرتب اور شائع کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس کتاب میں امام رضا علیہ السلام کے متعلق مختلف سوالات جیسے امام رضا علیہ السلام کی کنیت اور القاب، امام رضا علیہ السلام کی ازواج مطہرات، امام رضا علیہ السلام کی اولاد میں تاخیر کی وجہ، امام رضا علیہ السلام کے ولایتعہدی سے پہلے کے اقدامات، امام رضا علیہ السلام کی سیاسی سیرت، امام رضا علیہ السلام کے مدینہ سے مرو تک کے سفر کا سلسلہ، امام رضا علیہ السلام کے مناظرات و تمدن سازی اور امام رضا علیہ السلام کی شہادت کے اسباب وغیرہ کا جواب دیا گیا ہے۔

اس کتاب میں دلچسپی رکھنے والے افراد اس کے (فارسی زبان میں) ڈیجیٹل حصول یا آڈیو بک سننے کے لیے اس مرکز کے لنک https://pasokhgoo.ir سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .