۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حجت الاسلام سیدموسی محمودی

حوزہ / ایران کے شہر بیجار میں مدرسہ سفیران ہدایت کے مدیر نے کہا: امام رضا علیہ السلام کی زندگی کا مطالعہ اور آشنائی ہم سب خاص طور پر طلباء کے لیے بہت ضروری ہے لہذا تمام طلاب کو امام علیہ السلام کی زندگی کا مکمل اور انتہائی غور و دقت سے مطالعہ کرنے کی تاکید کی جاتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر بیجار میں مدرسہ سفیران ہدایت کے مدیر حجت الاسلام سید موسی محمودی نے مدرسہ سفیران ہدایت میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں طلباء سے خطاب میں کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ائمہ اطہار علیہم السلام اور علماء دین انسانیت کے لئے بعنوان "چراغِ ہدایت" کے جانے جاتے ہیں۔لہذا ان ہستیوں کی پیروی سے ہی انسان دنیا و آخرت دونوں میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکتا ہے۔

مدرسہ سفیران ہدایت بیجار کے پرنسپل نے کہا: ائمہ اطہار علیہ السلام کی زندگیوں کا مطالعہ کرنے سے ہم اپنے تمام سوالات کا جواب حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا: حضرت امام رضا علیہ السلام مسلمانوں کے درمیان ایک عظیم منبع اور امام کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ہر سال ملک بھر سے اور دیگر اسلامی ممالک سے لاکھوں لوگ امام علیہ السلام کی زیارت کے لیے آتے ہیں۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ امام رضا علیہ السلام مسلمانوں کے اتحاد و وحدت کا ذریعہ ہیں۔

انہوں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی کہ حضرت امام رضا علیہ السلام کی زندگی کا مطالعہ اور آشنائی ہم سب خاص طور پر طلباء کے لیے بہت ضروری ہے لہذا تمام طلاب کو امام علیہ السلام کی زندگی کا مکمل اور انتہائی غور و دقت سے مطالعہ کرنے کی تاکید کی جاتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .