۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
سید مهدی قریشی

حوزہ/ مغربی آذربائیجان ایران میں ولی فقیہ کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین سید مہدی قریشی نے دینی مدارس کے اساتذہ کرام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں آپ اساتذہ کا مرکزی کردار ہے، لیکن مزید کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مغربی آذربائیجان ایران میں ولی فقیہ کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین سید مہدی قریشی نے دینی مدارس کے اساتذہ کرام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں آپ اساتذہ کا مرکزی کردار ہے، لیکن مزید کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ! ثقافتی شعبوں میں دینی مدارس کا بہت بڑا ہاتھ ہے اور ان میں سب سے اہم اور مرکزی کردار اساتذہ کرام کا ہے، جنہوں نے طلاب کی تعلیم و تربیت کیلئے مختلف مشکلات کا سامنا کیا، لیکن اس کے باوجود ضرورت اس امر کی ہے کہ اساتذہ کرام کو معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ عوام پر بھی توجہ دینی چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اجتماع میں اس نکتہ پر بھی توجہ کرنی چاہیئے کہ اگر اساتذہ کرام کے آپسی تعلقات بڑھ جائیں اور ایک انجمن کی صورت میں اپنی سرگرمیاں انجام دیں تو یہ کام زیادہ مؤثر ہوگا اور مختلف میدانوں میں اس کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

مغربی آذربائجان کے امام جمعہ نے کہا کہ اساتذہ جب مختلف مقامات پر علمی، سائنسی یا کسی دوسرے موضوع پر گفتگو کرتے ہیں تو انہیں معاشرے میں اپنے مقام کو مدنظر رکھنا چاہیئے اور ان کا کردار لوگوں پر مؤثر ہونا ہے نیز معاشرے کے ثقافتی اور تعلیمی مسائل کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر معاشرے میں اساتذہ کے کردار پر غور و فکر کیا جائے تو یقیناً حوزه علمیه کے اساتذہ اور طلاب کی جانب سے معاشرے میں مناسب اور بہتر تحریکیں اٹھیں گی۔

آخر میں، مغربی آذربائیجان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے آئمہ معصومین علیہم السلام کی روایات کو عقلی سطح جانچنے کا بہترین وسیلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم طالب علموں کو ایک دوسرے کا زیادہ احترام کرنا چاہیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .