۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
آیت الله سید محمد تقی مدرسی از علمای عراق

حوزہ/ عراقی عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے کہا:حوزہ علمیہ نجف اشرف ، حوزہ علمیہ کربلائے معلی، نیز حوزہ علمیہ قم اور حوزہ علمیہ مشہد مقدس، دنیائے اسلام کے تمام با اثر مدارس کی اصل اور جڑ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے کربلائے معلی کے شیعہ وقف بورڈ کے ڈائریکٹر عبدالسلام عارف سے ملاقات میں کہا:حوزہ علمیہ نجف اشرف ، حوزہ علمیہ کربلائے معلی، نیز حوزہ علمیہ قم اور حوزہ علمیہ مشہد مقدس، دنیائے اسلام کے تمام با اثر مدارس کی اصل اور جڑ ہیں، اور یہ مدارس آج بھی علم و فضل کا سرچشمہ اور نقطہ آغاز ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ظالم حکومتوں نے کربلا اور خاص کر مشہد مقدس میں حوزات علمیہ کو تباہ و برباد کرنے اور بقیہ مدارس کو محدود کرنے کی کوشش کی لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کی کوششوں کو بے سود کر دیا اور تباہ کرنے کی تمام تر کوششوں کے باوجود حوزہ علمیہ کربلائے معلی ایک بار پھر سے آباد ہوگیا، اسی طرح دوسرے حوزات علمیہ بھی تمام تر مشکلات کے باوجود ترقی کی منزلوں کو طے کرتے رہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .