حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، 29 نومبر 2024ء بروز جمعہ کو منعقدہ حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل کے نویں دور کے پہلے اجلاس میں آیت اللہ محمد مہدی شب زندہ دار کو متفقہ طور پر فرسٹ سیکرٹری اور آیت اللہ جواد مروی کو سیکنڈ سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اسی اجلاس میں آیت اللہ علی رضا اعرافی کو حوزہ علمیہ کے مدیر کے طور پر برقرار رکھا گیا ہے۔