حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ اعرافی کے نمائندے، حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی کی عیادت کے لیے ان کے گھر پہنچے۔
خبر کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین علی علیزاده، جو کہ حوزہ علمیہ کے انتظامی شعبے کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے آیت اللہ اعرافی کی جانب سے حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی کی عیادت کی اور ان کے لیے آیت اللہ اعرافی کا سلام پہنچایا۔
اس ملاقات میں مجمع نمایندگان طلاب و فضلای حوزہ علمیہ قم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین رضوی مهر بھی شریک تھے۔
حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے آیت اللہ اعرافی کی توجہ اور ان کے نمائندے کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل حجۃالاسلام والمسلمین ڈاکٹر ناصر رفیعی کو ایک سڑک حادثے میں زبردست چوٹ لگ گئی گئی تھی جس کے بعد آیت اللہ العظمی سبحانی سمیت قم المقدسہ کے بزرگ علماء ان کی عیادت کے لئے ان کے گھر پہنچے اور ان کے لئے صحت وعافیت کی دعائیں کی۔
آپ کا تبصرہ