۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
آیت اللہ سیفی مازندرانی سے معروف عالم دین حجۃ الاسلام شمشاد رضوی کی ملاقات

حوزہ/ عالمی شہرت یافتہ و بین الاقوامی مبلغ حجت الاسلام سید شمشاد رضوی اترولوی (ناروے) نے آیت اللہ سیفی مازندرانی سے اپنے سفر ایران کے دوران خصوصی ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی شہرت یافتہ و بین الاقوامی مبلغ حجت الاسلام سید شمشاد رضوی اترولوی (ناروے) نے آیت اللہ سیفی مازندرانی سے اپنے سفر ایران کے دوران خصوصی ملاقات کی۔

مولانا موصوف نے اس ملاقات میں اپنی تبلیغی سرگرمیوں سے آگاہ کرایا اور ناروے کے خطے میں قرآن و اہلبیت علیہم السلام کی تعلیمات کی ترویج جیسی عظیم ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔

مولانا نے یورپ میں تبلیغی رکاوٹوں اور مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غیر اسلامی ممالک میں معاشرتی زندگی سخت سے سخت تر ہوتی جا رہی ہے، ایسے میں دیندار افراد اپنے دینی فرائض میں بھی غفلت کے شکار ہو رہے ہیں۔

آیت اللہ سیفی مازندرانی سے معروف عالم دین حجۃ الاسلام شمشاد رضوی کی ملاقات

مولانا نے کہا کہ ہم نمائندگان مراجع سے تاکیدی گزارش کرتے ہیں کہ مراجع کرام کو مختلف ممالک کے مختلف مسائل و مشکلات سے با قاعدہ آگاھی دیتے رہیں تاکہ مراجع کرام کی با بصیرت راہنمائی سے بیرون ملک میں رہنے والے اہل اسلام کے لئے ایک معتدل زندگی گزارنا آسان ہو جائے۔

مولانا نے حوزہ علمیہ اور عالی شان مسجد کی تاسیس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شیعوں کے لئے یہ دونوں عمارتیں مرکز کی حیثیت رکھتی ہیں۔

ملاقات کے آخر میں آیت اللہ سیفی مازندرانی نے مولانا کی علمی و تبلیغی مصروفیات پر ان کے حق میں دعائیں کیں اور وعظ و نصیحت کے ساتھ ان کے ان عظیم خدمات کو سراہا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .