۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
سیفی مازندرانی

حوزہ/ فخر الدین علی احمد میموریل شعبۂ لسانیات اترپردیش کے چیئرمین سید صغیر احمد تورج زیدی نے اپنے زیارتی سفر میں اسلامی رہنما حضرت آیت اللہ سیفی مازندرانی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فخر الدین علی احمد میموریل شعبۂ لسانیات اترپردیش کے چیئرمین سید صغیر احمد تورج زیدی نے اپنے زیارتی سفر میں اسلامی رہنما حضرت آیت اللہ سیفی مازندرانی سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ حضرت آیت اللہ سیفی مازندرانی ایران اور بین الاقوامی سطح پر ایک محقق و مفکر کی حیثیت سے اپنی خاص شناخت رکھتے ہیں، حوزوی و غیر حوزوی موضوعات پر 160 سے زیادہ کتابوں کے مصنف حضرت آیت اللہ سیفی مازندرانی نے تورج زیدی سے گفتگو کے درمیان ملک عزیز ہندوستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ھندوستان ایک تاریخی ملک ہے اور مختلف مذاھب کے باوجود یہاں آپسی اتحاد یقینا قابل قدر ہے۔

آیت اللہ سیفی مازندرانی کا اہل ہند کو سلام و پیام

آیت اللہ سیفی نے آئے ہوئے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے قرآنی اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی تاکید کی اور کہا کہ ہمارا اسلام آپسی اتحاد پر زور دیتا ہے اس لئے ہندوستان ہی نہیں بلکہ جہاں جہاں بھی مسلمان رہتے ہیں ان کو اس انداز سے زندگی گزارنا چاہئے کہ دوسرے مذاھب ان کی دینداری، امانت داری اور ھمدردی کی گواھی دیں

تورج زیدی نے اس سفر میں آیت اللہ سیفی سے ملاقات کو اپنے لئے خوش نصیبی جانتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان سے اپنے ملک کی سلامتی و ترقی کی دعاؤں پر تاکید کی۔

آیت اللہ سیفی مازندرانی کا اہل ہند کو سلام و پیام

موصوف نے بھی ہندوستان کے تمام مسلمانوں کو سلام کے پیغام کے ساتھ ان کے حق میں خاص دعائیں کیں۔

اس موقع پر ہندوستان سے تشریف لائے بعض زائرین کے ہمراہ کاروان نور کے بانی نہال حیدر بھی موجود تھے۔

اسی دفتر میں ہندوستانی طلاب کے نمائندے حجۃالاسلام مولانا سید شفیع حیدر نے اس ملاقات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے مترجم کی حیثیت سے شرکت فرمائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .