زائرین
-
آیت اللہ سیفی مازندرانی کا اہل ہند کو سلام و پیام
حوزہ/ فخر الدین علی احمد میموریل شعبۂ لسانیات اترپردیش کے چیئرمین سید صغیر احمد تورج زیدی نے اپنے زیارتی سفر میں اسلامی رہنما حضرت آیت اللہ سیفی مازندرانی سے ملاقات کی۔
-
لبنان کی حمایت میں ہندوستانی زائرین کا ایک کلو سے زائد سونا عطیہ
حوزہ/ ہندوستانی زائرین نے حرم امام رضا علیہ السّلام میں مزاحمتی تنظیموں کے لیے جاری چندہ مہم ”لبنان امام رؤف کی پناہ میں) میں شریک ہو کر ایک کلو سے زائد سونا، مزاحمتی تنظیموں کے لیے عطیہ کر دیا ہے۔
-
تافتان اور ریمدان بارڈرز زائرین کے لئے کڑا امتحان؛ ایرانی حرمین کے حکام کی خدمات قابلِ ستائش، محترمہ سائرہ ابراہیم
حوزہ/ ایرانی عوام اور حکومت جس طرح زائرین کی میزبانی کرتی ہے، وہ قابل تحسین ہے، خصوصاً مشہد اور دیگر مقدس مقامات کے حکام کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
-
زیارت اربعین سے واپسی پر تیونسی خاتون کا گھر ضبط، کشیدہ صورتحال کا سامنا
حوزہ/ تیونسی محقق اور میڈیا کی شخصیت ’’ریم الوریمی‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ زیارتِ اربعین میں شرکت کے بعد ان کے گھر کو ضبط کر لیا گیا، جس سے صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے، امام حسینؑ کا پیغام ظلم کے خلاف جدوجہد اور اپنی آزادی کا دفاع ہے۔
-
رہنما ایم ڈبلیو ایم بلوچستان:
حکومت زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنما نے زائرین امام حسین علیہ السّلام کے قافلوں پر شر پسند عناصر کی جانب سے پتھراؤ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے۔
-
کربلا میں 150 زائرین اربعین کی جان بچانے والا فداکار جلال اسدی جاں بحق ہو گئے
حوزہ/ جلال اسدی نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کربلا کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے دوران 150 اربعین حسینی کے زائرین کی جان بچائی۔
-
اربعین حسینی میں مہمان نوازی کے لیے عراقی موکب داروں، قوم اور حکومت کے نام رہبر انقلاب کا پیغام تشکر
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں اربعین حسینی کے ایام میں میزبانی کے لیے عراق کے موکب داروں اور عظیم عراقی قوم کا شکریہ ادا کیا۔ صدر مملکت جناب ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بدھ 11 ستمبر 2024 کو اپنے دورۂ عراق کے دوران اس پیغام کے عربی متن کی شیلڈ عراقی وزیر اعظم جناب شیاع السودانی کی خدمت میں پیش کی۔
-
آیت اللہ سید علم الہدی:
امام رضا (ع) کے زائرین کی خدمت خود امام (ع) کی خدمت شمار ہوتی ہے
حوزہ / ایران کے صوبہ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: امام رضا علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کا ایک خاص مقام ہے، جو دراصل خود امام علیہ السلام کی خدمت شمار ہوتی ہے۔
-
مشہد مقدس میں سات ملین زائرین کی آمد در دہہ آخر ماہ صفر
حوزہ / حرم امام رضا علیہ السلام کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ماہ صفر کے آخری دنوں میں مشہد مقدس میں 7 ملین زائرین کی آمد کی خبر دی۔
-
شہادت امام رضا (ع) کے موقع پر زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع، اب تک 26 لاکھ زائرین مشہد مقدس پہنچے
حوزہ/ خراسان رضوی کے ثقافت، سماجی امور اور زیارت کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے زائرین کی تعداد میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرم (ص) کی رحلت اور امام مجتبیٰ (ع) کی شہادت کے موقع پر، زائرین کرام کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اب تک مشہد مقدس پہنچنے والے زائرین کی تعداد 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
-
مشہد مقدس میں شہادت امام رضا (ع) کے موقع پر 300 موکب کا اہتمام
حوزہ/ مشہد میونسپلٹی نے کہا:مشہد مقدس میں امام رضاؑ اسٹریٹ پر موکب لگائے گئے ہیں جو کہ ماہ صفر کے آخری تین دنوں تک زائرین کی خدمت کے لئے جاری رہے گا، ان میں سے زیادہ تر موکب مشہد مقدس کے نہیں بلکہ بیرونی ہیں۔
-
بلوچستان مکران کوسٹل ہائی وے پر 20 زائرین کی شہادت پر رنجیدہ ہیں، علامہ سید مرید حسین نقوی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر نے بلوچستان مکران کوسٹل پر زائرین کی بس کو حادثے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان روڈ کی درستگی کو یقینی بنائے اور بس ڈرائیور کا مکمل معائنہ کے بعد روڈ پہ آنے کی اجازت دے۔
-
عراق کے مقدس مقامات کے زائرین کی میزبانی پر حرم امام رضا (ع) کے متولی کی جانب سے شکریہ اور خراجِ تحسین
حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے عراق کے مقدس مقامات اور مزارات کے متولیوں سے ملاقات کے دوران چہلم امام حسین علیہ السلام پر دئیے گئے اقدامات اور زائرین امام حسین علیہ السلام کی بہترین انداز میں میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔
-
زیارات کیلئے حج کی طرز پر منظم نظام کی ضرورت ہے، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ تحریک بیداری کے سربراہ نے نشاندہی کی کہ موجودہ مسائل کی بنیادی وجہ ایسے نظام کی عدم موجودگی ہے، جس کے باعث زائرین کو ویزہ کے حصول، سفر کے دوران، اور سرحدوں پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان مسائل میں سرحدی اہلکاروں کا نامناسب رویہ، کاروان سالاروں کی بے ضابطگیاں، اور غیر متعلقہ افراد کی جانب سے زائرین کو لوٹنے کی کوششیں شامل ہیں۔
-
کربلا میں اربعین کے موقع پر موجود زائرین کی تعداد 21 ملین سے تجاوز کر گئی
حوزہ/ حرم حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی انتظامیہ کمیٹی ’’عتبہ عباسیہ‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ اربعین حسینی 2024 کے موقع پر اس سال زائرین کی تعداد 21 ملین 4 لاکھ 80 ہزار525 ریکارڈ کی گئی ہے۔
-
پاکستانی زائرین کی بس کے دلخراش سانحے پرآیت اللہ اعرافی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ عشق اہل بیت علیہم السلام میں مقامات مقدسہ کی زیارت اور اربعین حسینی میں شرکت کے لئے عراق کی جانب جا رہے پاکستانی زائرین کی بس کے دلخراش حادثے پر سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے پاکستانی قوم کے نام ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
-
کربلا میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قیام کا اعلان، زائرین کی تعداد میں بڑے اضافے کی توقع
حوزہ/ کربلا کے گورنر انجینئر نصیف جاسم الخطابی نے حال ہی میں بین الاقوامی میڈیا کے وفد سے بات کرتے ہوئے یہ خوشخبری دی کہ کربلا میں جلد ہی ایک بین الاقوامی ہوائی اڈا قائم کیا جائے گا۔
-
اب تک کتنے پاکستانی زائرین عراق جانے کے لیے ایران پہنچے ہیں؟ رپورٹ
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارتِ خارجہ کے پاسپورٹس اور ویزا سیکشن انچارج نے کہا ہے کہ اربعین حسینی میں شرکت کے لیے اب تک 25 ہزار پاکستانی ریمدان اور میر جاوہ کی سرحدوں سے ایران میں داخل ہو چکے ہیں۔
-
عراقی حکام کی زائرین سے درخواست : کربلا میں زیادہ قیام نہ کریں
حوزہ/ عراق کے صوبہ واسط کے گورنر جو کہ زرباطیہ کراسنگ (مہران بارڈر) کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے تمام زائرین سے درخواست کی ہے کہ کربلا میں زیادہ دیر نہ رکیں اور اس شہر میں نہ ٹھہریں اور زیارت کے بعد جلدی واپس لوٹ جائیں، دنیا بھر سے کربلا جانے والے لاکھوں دیگر زائرین کے لیے زیارت کا امکان فراہم کریں۔
-
اربعین واک گائیڈ لائنز؛
عراق میں شدید گرمی کے پیش نظر زائرین کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر
حوزہ/ انجمن ہلال احمر ایران نے عراق میں شدید گرمی کے پیش نظر زائرین کو خصوصی احتیاط کی ہدایت کی ہے۔
-
زیارت اربعین اور پیدل مارچ (مشی) میں شرکت کے لئے مومنین مبارکپور عراق کے لئے روانہ
حوزہ/ اربعین حسینی پیدل مارچ میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے دوستداران ِامام حسین علیہ السلام کا انفرادی طور سے اور قافلہ کے ہمراہ کربلا عراق پہونچنے کا سفر عشق نہایت خلوص او رجوش عقیدت وجذبہ محبت کے ساتھ شروع ہوچکا ہے۔
-
تصاویر/ جامعہ روحانیت بلتستان کے تحت مبلغین،ایران-عراق اور پاکستان-ایران بارڈرز پر زائرین کی خدمت میں مصروف
حوزہ/جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے تحت 120 سے زائد مبلغین زائرین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ مبلغین زیارتِ اربعین کے احکام و آداب سمیت دیگر ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
-
ایرانی زائرین کی بس اور ٹینکر کے تصادم میں 2 افراد جاں بحق اور 61 زخمی
حوزہ/ ایرانی ہلال احمر کمیونٹی نے اعلان کیا:آج جمعہ 16 اگست کی صبح 4 بجے عراق میں دیوانیہ سے ناصریہ جانے والی سڑک پر ایرانی زائرین کو لے جانے والی بس اور ٹینکر میں تصادم ہوا، اس حادثے میں 61 افراد زخمی اور 2 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے ایک ایرانی زائر تھا اور دوسرا عراقی بس ڈرائیور تھا۔
-
بلوچستان پاکستان میں زائرین کی بس پر فائرنگ
حوزہ/بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسلح افراد نے زائرین کی بس پر فائرنگ کی، تاہم ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ جنہیں بعد ازاں پولیس کے حوالے کیا گیا۔
-
زیارت اربعین، امام حسین (ع) سے وفاداری اور تجدید عہد کے لیے ایک الہی منصوبہ ہے: شیخ علی نجفی
حوزہ/ آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ شیخ بشیر حسین نجفی کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت اربعین کے لئے تشریف لائے ہوئے مختلف ممالک کے زائرین کرام کا خیر مقدم کیا اور ان سے خطاب کرتے ہوئے بعض اہم نکات کی جانب اشارہ کیا۔
-
اربعین کے لئے مہران بارڈر سے عراق جانے والے زائرین کی تعداد 7 لاکھ 21 ہزار سے تجاوز کر گئی
حوزہ/ ایران کے شہر ایلام کے گورنر نے کہا: ماہ صفر کے آغاز سے آج صبح 6 بجے تک 7 لاکھ 21 ہزار زائرین اربعین مہران کی بین الاقوامی سرحد سے عراق میں داخل ہو چکے ہیں۔
-
اگر اربعین حسینی پر ڈاکومنٹری بنائی جائے تو دنیا بھر کے مخاطب کو جلب کیا جا سکتا ہے: سید مہدی میرحسینی
حوزہ/ ڈاکومنٹری اور فلم میکر میر حسینی نے کہا: اربعین واک کے سلسلے میں فلم سازی پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے ،اگر اس موضوع پر ڈاکومنٹری بنائی جائے تو دنیا بھر کے مخاطب کو جلب کیا جا سکتا ہے چوں کہ پوری دنیا سے زائرین اس عظیم موقع پر شریک ہوتے ہیں۔
-
اربعین مارچ کی تاریخ اور اہمیت
حوزہ/ گزشتہ چند دہائیوں سے اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والے بڑے جوش و جذبے اور والہانہ محبت کے ساتھ امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لیے پیدل چل کر جا رہے ہیں اور بظاہر دو دہائیوں سے عالم انسانیت کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے والی اس پیادہ روی کی تاریخ صرف ان چند سالوں پر محیط نہیں بلکہ اہل بیت علیہم السلام کی زیارت ان کے چاہنے والے، خود آئمہ علیہم السلام کے دور ہی سے انجام دیتے رہے ہیں۔
-
تصاویر/ کوئٹہ پاکستان میں زائرین اربعین کے لیے عزاداری کا اہتمام
حوزہ/کوئٹہ پاکستان میں زیارتِ اربعین پر آنے والے زائرین کےلیے امام بارگاہ امام محمد باقر علیہ السّلام میں عزاداری کا اہتمام کیا گیا جس سے علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کیا اور زیارتِ اربعین کی اہمیت اور فضیلت پر تاکید کی۔
-
زیارتِ امام حسین (ع) افضل ترین اعمال میں سے ایک، علامہ مقصود علی ڈومکی
حوزہ/مسجد و امام بارگاہ امام محمد باقر علیہ السلام کوئٹہ میں زائرین کربلا معلیٰ کے لئے منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ زیارت امام حسین علیہ السلام افضل ترین اعمال میں سے ایک ہے جس کے لئے بہت زیادہ اجر و ثواب بیان کیا گیا ہے۔