جمعہ 29 اگست 2025 - 12:06
نجف اشرف؛ ڈاکٹر شفقت شیرازی کی وفد کے ہمراہ نمائندہ رہبرِ انقلاب سے ملاقات

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے شعبۂ امور خارجہ کے سربراہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے وفد کے ہمراہ نجف اشرف میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نمائندے آیت اللہ سید مجتبی حسینی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجت الاسلام ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے حالیہ دورۂ عراق کے دوران نجف اشرف میں موجود رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے نمائندہ عراق آیت اللہ سید مجتبٰی حسینی سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں سیکرٹری امور خارجہ کے ساتھ وفد میں ایم ڈبلیو ایم شعبۂ نجف اشرف کے سربراہ حجت الاسلام مولانا سید خاور عباس نقوی، مدرسہ امام باقر نجف اشرف کے پرنسپل علامہ ڈاکٹر شیخ محمد حسن تقی اور سید عون موسوی بھی ہمراہ تھے۔

اس دوطرفہ ملاقات میں نمائندہ رہبری کو مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کی ملکی و بین الاقوامی خدمات کے بارے میں بریفننگ دی گئی اور چیئرمین ایم ڈبلیو ایم حجت الاسلام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا قومی و ملکی مسائل میں اہم کردار اور ان کے جراتمندانہ اور بے باک مؤقف کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں آیت اللہ سید مجتبٰی حسینی سے پاکستانی زائرین کی مشکلات اور بائی روڈ راستوں کی بندش و عراق میں درپیش مشکلات جیسا کہ پاسپورٹ ایشو پر بات چیت کے ساتھ ساتھ مجلسِ وحدت مسلمین کی طرف سے زائرین کرام کے لیے کی جانے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ملاقات میں حوزہ علمیہ نجف اشرف میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلاب کی مشکلات کے حل کے لیے گزارشات کی گئیں جس کے لیے ان کی طرف سے مکمل یقین دہانی کروائی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha