اتوار 24 اگست 2025 - 15:45
بغداد؛ سابق عراقی وزیر اعظم سید عادل عبدالمہدی اور موجودہ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ملاقات

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں وفد نے سابق عراقی وزیر اعظم سید عادل عبدالمہدی اور موجودہ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین و رکنِ سینیٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے وفد کے ہمراہ، عراقی سابق وزیراعظم عبد المہدی اور موجودہ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مذہبی و ثقافتی روابط اور پارلیمانی تعاون کے فروغ پر گفتگو کی ہے۔

بغداد؛ سابق عراقی وزیر اعظم سید عادل عبدالمہدی اور موجودہ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ملاقات

وفد میں ایم ڈبلیو ایم شعبۂ نجف کے صدر مولانا خاور عباس شامل تھے۔ چیئرمین ایم ڈبلیو ایم اور ان کے ہمراہ وفد کی عراق کی ساری اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کے سارے انتظامات اور رابطے شعبہ امور خارجہ نے سرانجام دیے۔

اس دوطرفہ ملاقات میں حوزہ علمیہ نجف اشرف میں زیر تعلیم طلاب کرام کے مسائل اور زائرین امام حسین علیہ السلام کو درپیش مشکلات خاص طور پر پاسپورٹ کے حوالے سے عراقی حکومت کی پالیسی کو بہتر بنانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

اس کے علاوہ عراق میں روزگار کی تلاش میں آنے والے پاکستانی شہریوں کو درپیش مسائل اور انہیں قانونی حیثیت جیسے اقامت دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

بغداد؛ سابق عراقی وزیر اعظم سید عادل عبدالمہدی اور موجودہ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ملاقات

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سابق عراقی وزیراعظم سید عادل عبدالمہدی کا اربعین حسینی کے موقع پر عظیم میزبانی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

‏واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے وفد کے ہمراہ عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر جناب محسن المندلاوی سے بھی ملاقات کی ہے اس موقع پر رکنِ پارلیمنٹ جناب علی الساعدی بھی شریک تھے۔

‏ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ، عوامی و ثقافتی روابط، تجارتی تعاون اور توانائی کے منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر بالخصوص پاکستانی زائرین کو درپیش مشکلات، عراقی جامعات میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ کے مسائل اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی بات چیت ہوئی۔

‏ڈپٹی اسپیکر محسن المندلاوی نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بصرہ سے گوادر تک آئل پائپ لائن کی بحالی، ریفائنریوں اور توانائی کے منصوبے دونوں ممالک اور خطے کی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے براہِ راست فضائی پروازوں میں اضافے اور پاکستانی کمپنیوں کو عراق کی تعمیرِ نو میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے پر بھی زور دیا۔

بغداد؛ سابق عراقی وزیر اعظم سید عادل عبدالمہدی اور موجودہ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ملاقات

‏اس موقع پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان اور عراق اسلامی اخوت کے رشتے میں جُڑے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، ثقافتی اور تعلیمی روابط میں وسعت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ امتِ مسلمہ کو درپیش مسائل، خصوصاً فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں ایک متحدہ مؤقف اختیار کرنا وقت کا تقاضا ہے۔

‏ملاقات کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عراق اور پاکستان مشترکہ تعاون کے ذریعے نہ صرف اپنے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور مظلومین کی حمایت کے لیے بھی یکساں مؤقف اپنائیں گے۔

‏سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ وفد میں مرکزی سیکرٹری امورِ خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی، چیف آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین سید ناصر عباس شیرازی اور علامہ خاور عباس شاہ شامل تھے۔

بغداد؛ سابق عراقی وزیر اعظم سید عادل عبدالمہدی اور موجودہ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ملاقات

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha