منگل 26 اگست 2025 - 20:35
بینکی نظام کو اسلامی نظریہ میں ڈھالنا وقت کی ضرورت ہے، مقررین

حوزہ/الصادق انسٹیٹوٹ برائے اسلامک بینکنگ پروگرام فائنانس و تکافل پاکستان کے زیرِ اہتمام دینی مدارس کے طلباء وطالبات کے لیے شریعہ ایکسپرٹ اسلامک بینکنگ پروگرام کے عنوان سے ایک تقریب مؤسسہ جماران کراچی میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الصادق انسٹیٹوٹ برائے اسلامک بینکنگ پروگرام فائنانس و تکافل پاکستان کے زیرِ اہتمام دینی مدارس کے طلباء وطالبات کے لیے شریعہ ایکسپرٹ اسلامک بینکنگ پروگرام کے عنوان سے ایک تقریب مؤسسہ جماران کراچی میں منعقد ہوئی۔

بینکی نظام کو اسلامی نظریہ میں ڈھالنا وقت کی ضرورت ہے، مقررین

اس سیشن سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی چیئرمین الصادق انسٹیٹوٹ بنکنگ فنائنانس اینڈ تکافل، مسٹر فہیم مقصود اسسٹنٹ چیف منیجر BSCنارتھ ناظم آباد سٹیٹ بینک آف پاکستان، مفتی سفیان شریعہ اسکالر فیصل بینک اور مولانا سید مظہر عباس زیدیCEOالصادق انسٹیٹیوٹ نے خطاب کیا۔

مقررین نے نظریہ پاکستان کے تناظر میں بینکوں کو اسلامی نظریہ کے مطابق کرنے کی حکمت عملی اور ضرورت پر تفصیل سے بحث کی۔

مقررین کا کہنا تھا اسلام تمام مسائل کا حل پیش کرتاہے۔ بینک کو سودی نظام سے پاک کرنے کے لیے اسلام میں موجود مالی نظام کے تصورات کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

اس پروگرام میں دینی مدارس سے مربوط طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

بینکی نظام کو اسلامی نظریہ میں ڈھالنا وقت کی ضرورت ہے، مقررین

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha