پیر 25 اگست 2025 - 11:48
علامہ شبیر میثمی کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے اجلاس میں شرکت‎

حوزہ / سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے اجلاس میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے پاکستان کے شہر کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے اجلاس میں شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں ماہ ربیع الاول کے چاند دیکھنے کے لیے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام موجود تھے۔

علامہ شبیر میثمی کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے اجلاس میں شرکت‎

اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا کہ ماہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا اور یکم ربیع الاول 26 اگست بروز منگل، (12 ربیع الاول 1447ھ، 06 ستمبر 2025ء ) (17 ربیع الاول 1447ھ 11 ستمبر 2025ء) کو ہو گی۔

قابل ذکر ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے نماز مغربین باجماعت ادا کی اور متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں ہفتہ وحدت کا بھرپور انعقاد کیا جائے گا، ان شاء اللہ۔

علامہ شبیر میثمی کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے اجلاس میں شرکت‎

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha