جمعرات 21 اگست 2025 - 14:47
بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس 8 ستمبر کو تہران میں منعقد ہوگی

حوزہ/ مجمع جہانی تقریب مذاہبِ اسلامی کے سیکرٹری جنرل، حجت الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس رواں سال 8 ستمبر (۱۵ ربیع الاول ۱۴۴۶ھ) کو تہران میں منعقد ہوگی، جس میں ملکی اور غیر ملکی شخصیات شریک ہوں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع جہانی تقریب مذاہبِ اسلامی کے سیکرٹری جنرل، حجت الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس رواں سال 8 ستمبر (۱۵ ربیع الاول ۱۴۴۶ھ) کو تہران میں منعقد ہوگی، جس میں ملکی اور غیر ملکی شخصیات شریک ہوں گی۔

انہوں نے یہ بات گرگان میں منعقدہ مجمع کے پچیسویں اجلاسِ شورای عالی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس اجلاس میں کمیٹی کے منتخب اراکین اور اہل سنت و شیعہ علمائے کرام بھی شریک تھے۔ حجت الاسلام شہریاری نے گلستان کے علمائے کرام کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کا مقصد اہل سنت اور تشیع کے علما و نخبگان کے ساتھ براہِ راست ملاقات اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔ ان کے بقول، اس سفر میں مختلف ملاقاتیں، نشستیں اور تخصصی اجلاس بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ ۱۲ روزہ جنگ تحمیلی کے دوران گلستان کے علمائے اہل سنت اور تشیع نے بیانات اور حمایت کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنی وحدت و یکجہتی کو دوبارہ ثابت کیا اور یہ دکھا دیا کہ وہ ہر حال میں نظام اور انقلاب اسلامی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

حجت الاسلام شہریاری نے مزید کہا کہ اس سال بھی وحدت کانفرنس کے انتظامات منظم اور ہم آہنگی کے ساتھ کیے جا رہے ہیں اور ان شخصیات کے لیے جو سفر نہیں کرسکتے، اجلاس کے بعض حصے آن لائن منعقد ہوں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha