۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سی و پنجمین کنفرانس وحدت اسلامی

حوزہ/ عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر حمید شہریاری: اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد، مسلمانان عالم میں اتحاد و یکجہتی اور علماء و دانشوروں کے نظریات میں یکجہتی پیدا کرنا اور عالم اسلام میں اتحاد اور واحد مسلم امہ کی تشکیل کے لئے پیش کئے جانے والے طریقوں کا جائزہ لیا جانا ہے تاکہ مسلمانوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں مدد مل سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران/ پینتسویں اسلامی وحدت کانفرنس کا باقاعدہ آغاز اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ہوچکا ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے شروع ہونے والی اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں اسلامی جمہورہ ایران کے صدر مملکت آیت اللہ رئیسی، عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر حمید شہریاری اور ملکی اور غیر ملکی مہمان شریک ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں ۳۵بین الاقوامی " اسلامی وحدت کانفرنس" کا باقاعدہ آغاز +تصاویر

کانفرنس کے آغاز میں عالمی مجلس قریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر حمید شہریاری نے شرکاء کانفرنس کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں رسول ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور انکے فرزند ارجمند حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے عالم اسلام کو درپیش چیلنجز کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ افسوس آج عالم اسلام کو داخلی اختلافات، جنگ اور فرقہ واریت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اس سال کانفرنس کا عنوان " اسلامی اتحاد، اور عالم اسلام میں صلح اور فرقہ واریت سے پرہیز" رکھا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں ۳۵بین الاقوامی " اسلامی وحدت کانفرنس" کا باقاعدہ آغاز +تصاویر

انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد، مسلمانان عالم میں اتحاد و یکجہتی اور علماء و دانشوروں کے نظریات میں یکجہتی پیدا کرنا اور عالم اسلام میں اتحاد اور واحد مسلم امہ کی تشکیل کے لئے پیش کئے جانے والے طریقوں کا جائزہ لیا جانا ہے تاکہ مسلمانوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں مدد مل سکے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں ۳۵بین الاقوامی " اسلامی وحدت کانفرنس" کا باقاعدہ آغاز +تصاویر

انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس سے، دنیا کے سولہ ملکوں کی دو سو تیس شخصیات شرکت کے ساتھ خطاب جبکہ باون شخصیات آنلائن خطاب کریں گی اور سیاسی و ثقافتی شخصیات پر مشتمل ایک سو اسّی مقررین اندرون ملک ایران سے متعلق ہوں گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں ۳۵بین الاقوامی " اسلامی وحدت کانفرنس" کا باقاعدہ آغاز +تصاویر

واضح رہے کہ 35ویں عالمی اسلامی وحدت کانفرنس " اسلامی اتحاد، صلح اور عالم اسلام میں تفرقہ اور تنازعات سے پرہیز" کے عنوان سے منعقد ہے جو کے پارسیان آزادی ہوٹل میں جاری ہے۔ عالمی اسلامی وحدت کانفرنس میں 52 ممالک کے علماء اور دانشور حضوری اور آن لائن شرکت کریں گے جبکہ 35 ویں اسلامی وحدت کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے ایرانی صدر سید ابراہیم رئيسی خطاب کریں گے۔ عالمی اسلامی وحدت کانفرنس کا سلسلہ 19 اکتوبر سے لیکر 24 اکتوبر تک جاری رہےگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں ۳۵بین الاقوامی " اسلامی وحدت کانفرنس" کا باقاعدہ آغاز +تصاویر

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .