۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ مراسم افتتاحیه سی و هفتمین کنفرانس بین المللی وحدت اسلامی

حوزہ/ صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران: آج اتحاد کا مطلب ادیان اور جغرافیہ میں اتحاد نہیں ہے اور اسے امت اسلامیہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے اتحاد اور ہم آہنگی کے طور پر پیش کیا جانا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی نے آج صبح 37ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں پیغمبر اکرم (ص) کی ولادت باسعادت اور ہفتہ وحدت کے ایام کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اور شہداء، بزرگوں اور بزرگ شخصیات کو یاد کرتے ہوئے کہ جو وحدت کی راہ میں انتھک محنت کرتے ہوئے سرگرم عمل رہے کہا کہ آج اتحاد کا مسئلہ بہت اہم ہے۔ تاریخ اسلام میں اسلامی اتحاد کی ہمیشہ اہمیت رہی ہے اور یہ اہمیت روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ۳۷ ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ایران حجت الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اتحاد پر توجہ دینا کوئی انفرادی معاملہ اور طبقاتی نظریہ نہیں ہے بلکہ حق کے محور پر ایک نظریہ اور فکر ہے۔

حجۃ الاسلام رئیسی نے واضح کیا: آج اتحاد کا مطلب ادیان اور جغرافیہ میں اتحاد نہیں ہے اور اسے امت اسلامیہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے اتحاد اور ہم آہنگی کے طور پر پیش کیا جانا چاہیے۔

صدر مملکت نے فرمایا: اسلامی امت اپنی روحانی جڑوں کے ساتھ ایک ایسا گروہ ہے جس کا ایک ہدف اور منزل ہے۔خدا کا ہوجانا اور اپنی زندگی کی ہر سطح اور ہر زاویے میں خدا کا مشاہدہ کرنا اس کا اصل ہدف ہے۔

حجۃ الاسلام ئیسی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پیغمبر اکرم (ص) اخلاق اور صبر کا مظہر ہیں کہا: ان کی کامیابی ان کے کردار کا نور ہے، یہ ایمان کا مظہر ہیں، خدا کی راہ میں جدوجہد ہے اور آپ پوری انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہیں۔

تفصیلات کچھ دیر بعد ۔۔۔۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .