۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ اہل حدیث کانفرنس

حوزہ/ امام حرم مسجد نبوی عبداللہ بن عبدالرحمن البعیجان نے کہا کہ پوری دنیا کو انسانیت کے تحفظ کی فکر لاحق ہے۔ اسلام نے روز اول سے ہی انسانیت کے تحفظ کے لیے بہت کام کیے ہیں، ہمیشہ انسانیت کی حفاظت کی کوشش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئی دہلی/امام حرم مسجد نبوی عبداللہ بن عبدالرحمن البعیجان نے رام لیلا میدان میں جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام دو روزہ 35ویں اہل حدیث کانفرنس ’ احترام انسانیت اور مذاہب عالم سے خطاب کیا۔سب سے پہلے انہوں نے ہندوستان میں امن، ترقی، استحکام کیلئے اور فتنہ و فساد سے محفوظ رہنے کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا اور عالم اسلام حسرت بھری نظروں سے ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے ہندوستانی مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اسلام کی حفاظت اور پھیلاؤ کے لیے آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو انسانیت کے تحفظ کی فکر ہے۔ اسلام نے اپنے آغاز سے ہی انسانیت کے تحفظ کے لیے بہت کام کیے ہیں۔ اسلام میں ہمیشہ انسانیت کی حفاظت کی کوشش کی ہے۔ اس موضوع پر پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق بہت سی احادیث ہمارے سامنے موجود ہیں۔

اسلام نے روز اول سے ہی انسانیت کی حفاظت کی, امام حرم مسجد نبوی

اس موقع پر رابطہ عالم اسلامی کے ڈپٹی جنرل سکریٹری عبدالرحمن بن عبداللہ الزید نے انسانیت کو درپیش چیلنج پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ آج اس پلیٹ فارم سے انسانیت کی سلامتی اور احترام کے لیے جو بات چیت کی جا رہی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا میں افراتفری کا ماحول ہے اور اسلام کے پیغام کو پوری دنیا میں پھیلانے کی ضرورت ہے۔ اس تقریب سے مولانا ارشد مدنی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دعاء گو ہیں کہ اللہ تعالی اس اجتماع کو کامیاب فرمائے اور اس کے پیغام کو عام کرے تاکہ ہماری پرانی تاریخ زندہ رہ سکے، اور جو لوگ دنیا کے اندر نفرت کے بازار کو گرم کئے ہوئے ہیں وہ ناکام ہو جائیں۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے اپنے خطاب میں اسلام کی روشنی میں انسانیت کے تحفظ اور خواتین، بالخصوص بہنوں کے حقوق پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بہنوں کو ان کا حق دلانے کے معاملے پر بھائیوں کے ذریعے رشتہ توڑا جا رہا ہے۔ ایسے ماحول میں ہماری حکومت یونیفارم سول کوڈ لا کر خواتین کو برابری کا درجہ دینے کی بات کر رہی ہے۔

اسلام نے روز اول سے ہی انسانیت کی حفاظت کی, امام حرم مسجد نبوی

اس کانفرنس میں علمائے کرام اور دانشوروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مسجد نبوی کے امام خصوصی طور پر اس کانفرنس میں شرکت کے لیے ہندوستان آئے ہیں۔ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کی نظامت مولانا عبدالحکیم عبدالمعبود مدنی شیخ الحدیث جامعہ رحمانیہ کاندیولی ممبئی نے کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .