۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
کنفرانس وحدت

حوزہ/ دارالعلوم دیوبند کے شعبہ صحافت کے سربراہ نے کہا: اسلام سے پہلے دنیا میں جو عدم تحفظ نا امنی کا وجود تھا وہ اسلام کی آمد سے ختم ہو گیا اور اسلام سلامتی، اخوت، اخلاق، انسانیت اور محبت کا پیغام لے کر آیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دارالعلوم دیوبند کے شعبہ صحافت کے سربراہ اشرف عثمانی قاسمی نے مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے زیر اہتمام 37ویں وحدت کانفرنس کے ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا: یہ ایک عالمگیر سچائی ہے کہ اسلام سلامتی کا پیغام لایا ہے۔

انہوں نے کہا: اسلام سے پہلے دنیا میں جو عدم تحفظ موجود تھا وہ اسلام کی آمد سے ختم ہو گیا اور اسلام سلامتی، اخوت، اخلاق، انسانیت اور محبت کا پیغام لے کر آیا ہے۔

اشرف عثمانی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایک بے گناہ کا قتل خانہ کعبہ کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، کہا: "بدقسمتی سے مغربی طاقتوں اور استکبار نے اسلام کے چہرے کو مسخ کرنے کے لئے اسلاموفوبیا کو اپنے ایجنڈے میں شامل کر رکھا ہے اور اس کو ہوا دے رہے ہیں، لہذا ہم مسلمانوں کا فرض ہے کہ اس سازش کا مقابلہ کریں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام کے دشمن اسلام کی عزت و سربلندی کبھی نہیں چاہتے اور اسلام کے چہرے کو مسخ کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

دارالعلوم دیوبند کے شعبہ صحافت کے سربراہ نے کہا: ہمارا فرض ہے کہ اسلام کا پیغام سب تک پہنچائیں، اسلام تلوار سے نہیں بلکہ اخلاق و محبت اور دوسروں کے ساتھ حسن سلوک سے پھیلا ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا: یہ بات واضح ہے کہ دشمن کی سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمارے پاس اسلامی اخلاقیات اور تعلیمات سے بڑا ہتھیار نہیں ہے، دہشت گردی کا راستہ اختیار کرنے والے چاہے کسی بھی فرقے سے تعلق رکھتے ہوں، وہ غیر اسلامی کام انجام دے رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .