۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
ہندوستان میں بین المذاہب «یوم حسین(ع)» کا انعقاد

حوزہ/ کانفرنس بعنوان «یوم حسین(ع)» مختلف مذاہب کی شرکت کے ساتھ آستان مقدس حسینی کے تعاون سے بنگلور میں منعقد کی گئی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آستانہ امام حسین کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اکتیسویں بین الاقوامی «یوم حسین(ع)» کانفرنس انڈیا کے شهر بنگلور میں مختلف مذاہب کے لوگوں کی شرکت کے ساتھ «تنوع و وحدت» کے موٹو کے ساتھ منعقد کی گئی۔

آستانہ حسینی کے نمایندے سعدالدین البنا، کا کہنا تھا: اکتیسویں بین الاقوامی یوم حسین(ع) معروف شخصیت حاج آغا سلطان کی زیرنگرانی منعقد کی گیی ہے۔

انکا کہنا تھا: مذکورہ کانفرنس اس سال بقائے باہمی کے نعرے کے ساتھ منعقد ہوئی اور ہم دنیا کے حکام سے چاہتے ہیں کہ وہ تعصب چھوڑ کر لوگوں کے ساتھ رویہ رکھیں۔

سعد البنا کے مطابق کربلا میں فوج امام میں مسلمانوں کے علاوہ عیسائیوں، بچوں، خؤاتین، بزرگ سب شریک تھیں۔

انکا کہنا تھا کہ عراق میں بھی شیعہ مرجعیت کے ایک فتوے پر عمل نے عراق سے داعش کا صفایا کردیا ۔

البنا کے مطابق مختلف مذاہب کے دانشوروں نے اس کانفرنس میں عشق امام مظلوم میں وحدت کو سراہا اور اس کو عالمگیر کرنے پر زور دیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس کانفرنس میں آستانہ حسینی کے پرچم کو لہرایا گیا اور آستانے کی جانب سے حاضرین میں تبرکات تقسیم کیے گیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .