۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حرم امام رضا (ع) میں مختلف ادیان و مذاہب کے نمائندوں کا اجتماع

حوزہ/ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے ایّام ولادت کے موقع پر آستان قدس رضوی کی ثقافتی و علمی آرگنائزیشن کے تعاون سے ’’امام رضا(ع) اور بین المذاہب ڈائیلاگ کے زیرعنوان دوسری بین الاقوامی کانفرنس کے پہلے اجلاس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئي جس میں حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے بھی شرکت کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے ایّام ولادت کے موقع پر آستان قدس رضوی کی ثقافتی و علمی آرگنائزیشن کے تعاون سے ’’امام رضا(ع) اور بین المذاہب ڈائیلاگ کے زیرعنوان دوسری بین الاقوامی کانفرنس کے پہلے اجلاس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئي جس میں حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے بھی شرکت کی ۔

یہ اجلاس جو کہ حرم مطہر رضوی کےقدس ہال میں منعقد کیا گیا تھا اس کی ابتدا میں مشرقی آشوری چرچ کے نمائندہ ج ادی دانیال نے مختلف ادیان و مذاہب کے نمائندوں کی موجودگی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اجلاس اور کانفرنسوں کے انعقاد سے ایران میں ادیان و مذاہب کے مابین اتحاد و یکجہتی کا پتہ چلتا ہے ۔

انہوں نے کہا یہ کانفرنس؛ اس گفتگو اور بات چیت کا ہی ایک سلسلہ ہے جو اسلام کے آغاز سے لے کر پیغمبر گرامی اسلام(ص) اور حضرت علی(ع) کے زمانہ سے اب تک جاری ہے، انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنسوں کے انعقاد کا مقصد اختلافات کو دور کرنا اور دوسرے مذاہب کے ساتھ بات چیت کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔

مشرقی آشوری چرچ کے نمائندے نے کہا کہ ہمارا اختلاف اور ہماری جنگ انسانوں سے نہیں بلکہ شیطانوں سے ہے،خداوند متعال نے بات چیت اور گفتگو کے دروازے ہم پر کھول رکھے ہیں لہذا ہمیں آپس میں بیٹھ کر گفتگو اور بات چیت کرنی چاہئے۔

دنیا بھر کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مختلف مذاہب کے پیروکاروں کا باہمی اتحاد

ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے جنرل سیکرٹری نے بھی اس اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مختلف مذاہب کے پیروکاروں کو اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے متحدہونا ہوگا اور عدل و انصاف کے قیام اورظلم کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا۔
حجت الاسلام والمسلمین سید سعید رضا عاملی نے مزید کہا کہ ٓٹھویں امام حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام نے اپنی بابرکت زندگی میں بہت سارے علمی موضوعات کو گفتگو اور مناظرہ سے معاشرے میں بیان کئے اورتعقل اور مذاہب کے ساتھ باہمی گفتگو کے ذریعہ بہت سارے مسائل حل کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا ہدف و مقصد عالمی مسائل پر توجہ دلانا ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر بین المذاہب گفتگو کو مسائل حل کرنے کے مقصد سے منعقد کیا جائے تو بہت سارے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام عالمی مسائل کو مدّ نظر رکھتے ہوئے مذاہب کے ساتھ گفتگو کرتے تھے

حجت الاسلام سعید رضا عاملی نے کہا کہ آج معاشرے میں انسان کی تنہائی ایک بہت بڑ اچیلنج ہے، آج کا انسان خاندان کی بنیادیں کھونے، طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح وغیرہ کی وجہ سے وقت کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو بھول چکا ہے جس کی وجہ سے نفسیاتی امراض میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کی وجہ بھی یہ ہے کہ ہم حقیقت سے دور ہو چکے ہیں۔
ہم ایسے دور میں زندگی بسر کر رہے ہیں جو ہمیں روز بروز سوشل میڈیا کی طرف لے کر جا رہا ہے ،انٹرنیٹ اور سوشل نیٹ ورکس کی وجہ سے ہماری ایمانی و عقیدتی فکر ضعیف ہو رہی ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین عاملی نے کہا کہ امام رضا علیہ السلام؛ عقل اور تدبیر کے امام ہیں اور عقل انسان کوسالم، صالح اور جاودانہ زندگی فراہم کرتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جو چیز ان چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتی ہے وہ خداوند متعال سے تعلق اور واسطہ ہے ،سلسلۃ الذھب والی روایت میں انسان ایک نیک و صالح رول ماڈل اور آئیڈل سے وصل ہے ،ہمیں بھی دین اسلام کی تعلیمات ،آیات اور روایات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے متفرق ہونے کے بجائے توحید و ولایت کے مرکز پر متحدہ ہونا ہوگا۔

حضرت امام علی رضا(ع) ادیان و مذاہب کے ساتھ گفتگو کا رول ماڈل اور نمونہ ہیں

آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر احمد فرامرز قراملکی نے اس اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادیان و مذاہب کے درمیان گفتگو بھی انقلاب اسلامی کی ایک برکت ہے جس پر ہمیں سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا، گذشتہ چالیس برسوں میں بین المذاہب گفتگو پر بہت زیادہ توجہ دی گئی ہے اور اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران بین المذاہب گفتگو کا مرکز جانا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام بین المذاہب گفتگو کا رول ماڈل اور نمونہ ہیں اسی لئے آستان قدس رضوی کی جانب سے عالمی بین المذاہب گفتگو کی پہلی کانفرنس2018 میں منعقد کی گئي اور آج دوسری بین الاقوامی امام رضا و بین المذاہب گفتگو‘‘ کے پہلے اجلاس کو حرم مطہر رضوی میں منعقد کیا گیا ہے۔

گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا آج چار علمی نشستیں مختلف موضوعات پر منعقد کی گئی ہیں : ’’بین المذاہب گفتگو پر انقلاب اسلامی کے چالیس سالہ تجربہ کا جائزہ‘‘،’’امامین انقلاب کے افکارکے جائزہ کی روشنی میں بین المذاہب گفتگو‘‘،’’رضوی تعلیمات میں بین المذاہب گفتگو‘‘اور ’’بین المذاہب گفتگو کی روش کی شناخت اور اخلاق‘‘ یہ چار موضوعات تھے جن پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اور اور ہم اس کانفرنس کے انعقاد کے لئے دنیا بھر کے بہت سے دانشوروں کے مخلصانہ علمی تعاون کے مرہون منت ہیں۔

قرا ملکی نے بتایا کہ 2023 میں اگلی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا لیکن اس سے پہلے مختلف ممالک میں ابتدائی تیس اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔ مجموعی طور پر مختلف ادیان و مذاہب اور اساتذہ کی 18 تقاریراب تک چار نشستوں کی صورت میں معنقد کی جا چکی ہیں جنہیں بہت زیادہ سراہا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .