۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
ملٹن کونسل وکٹوریہ

حوزہ/ بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی اتحاد وحدت اخوت کا مرکز ہے، جس کی مثال جمہوری اسلامی ایران میں قائم ہے ایسے ہی مرکز کو تمام ممالک میں بنا کر متحرک کرنے کی ضروت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ملٹن کونسل وکٹوریہ کے بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی کے ممبر اور امام جمعہ کانبرا آسٹریلیا حجت الاسلام علامہ اشفاق وحیدی نے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی اتحاد وحدت اخوت کا مرکز ہے، جس کی مثال جمہوری اسلامی ایران میں قائم ہے ایسے ہی مرکز کو تمام ممالک میں بنا کر متحرک کرنے کی ضروت ہے، اپنے اپنے عقیدوں کا تحفظ کرنا جمہوریت کا حصہ ہے اگر کسی مذہب میں ایک دوسرے کے  مذہب کے خلاف ترغیب دی جاتی ہے وہ در حقیقت اپنے مکتب سے لاعلم اور دور ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر مذہب کا احترام اور اس کے مقدسات  کی تعظیم مکتب اہل بیت کے نزدیک ضروری ہے کیونکہ مکتب اہل بیت علیہم السلام  سے عظمت انسانیت اور ایک دوسرے کو برداشت کا درس ملتا ہے جو بھی دین الہی سے وابستہ ہے وہ انسان کامل کی منزل پر ہے۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا بہت سی قوتیں مذاہب کو آپس میں لڑانا چاہتی ہیں جس کے لیے بہت سے ممالک میں سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ ملک پاکستان میں اس وقت فرقہ واریت اسی کا ایک حصہ ہے۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ ہمیں تمام مذاہب اور ان کے مقدسات کا احترام کرتے ہوئے ان کے عزائم کو بے نقاب کر کے ناکام بنانا ہے اور اتحاد وحدت کے پیغام کو عام کرنا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .