حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ابوالقاسم رضوی نے مرحوم و مغفور آیت اللہ شیخ یوسف صانعی کی رحلت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:
باسمہ تعالیٰ
اس عہد قحط الرجال میں ایک کے بعد ایک علماء کی وفات نا قابل تلافی نقصان ہے اور اب یہ خبر آئی کہ حضرت آیت اللہ یوسف صانعی نے جہان فانی کو الوداع کہا۔
اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمة لایسدها شیء الی یوم القیامه
إنا لله وإنا إليه راجعون اللهم ارحمه واغفر له واجعل قبره روضة من رياض الجنة وارزقه شفاعة محمد واله الطاهرين صلوات الله عليهم أجمعين.
عالم ربانی آیت اللہ شیخ صانعی اعلیٰ اللہ مقامہ امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے شاگرد و خادم انقلاب تھے جنھوں نے علم و فقہ کے مدارج عالیہ کو طے کیا اور پوری عمر دین مبین اسلام کی خدمت کے لیے کوشاں رہے۔
ہم اس فقید سعید و عالم ربانی کے سانحہ ارتحال پر عالم اسلام بالخصوص رہبر معظم انقلاب و تمام مراجع و فقہاء اور ان کے اہل خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ الہی میں دعا کرتے ہیں کہ کریم پروردگار ان کے درجات کو بلند کرے اور تمام متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
آمین
سید ابو القاسم رضوی
امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا