بدھ 30 ستمبر 2020 - 15:33
جو بھی اسرائیل کے ساتھ ہے اس نے خود کو امت اسلامیہ سے الگ کر لیا ہے، آیت اللہ عیسی قاسم

حوزہ/ بحرین کی تحریک اسلامی کے سربراہ نے امریکہ و اسرائیل کو مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی اسرائیل کے ساتھ ہے اس نے خود کو امت اسلامیہ سے الگ کر لیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی تحریک اسلامی کے سربراہ آیت اللہ عیسی قاسم نے عرب اور اسلامی زمینوں پر قبضے، ملت فلسطین کی دربدری اور فلسطینیوں پر صیہونیوں کے جرائم کو غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد کی اہم ترین وجوہات قرار دیا۔

بحرین کی تحریک اسلامی کے رہنما نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کی بحالی اسرائیل اور امریکہ کی توسیع پسندی کی زمین ہموار کرے گی اور اس کے نتیجے میں علاقے میں عدم استحکام پیدا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خلاف ردعمل کا سلسلہ بہت مضبوط ہونا چاہئے تاکہ دیگر ممالک اس طرح کے اقدامات کی ہمت نہ کریں۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے پندرہ ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ کی موجودگی میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کے سمجھوتے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha