حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ کانبرا آسٹریلیا حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ اشفاق واحدی نے گزشتہ دنوں یو اے ای کا اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر اپنے رد عمل کے اظہار کرتے ہوے کہا کہ امارات کا اسرئیل کے ساتھ معاہدہ خطے میں امن آمان کے ماحول کو خراب کرنے کے مترادف اور فلسطین مظلوم عوام کے خون کا سودا ہے۔
علامہ موصوف نے کہا کہ یہ معائدہ وائٹ ہاؤس سے کیا گیا ہے جہان سے ہمیشہ انسانی قتل غارت اور بے گناہ عوام کے خون کے ساتھ سیاست کی جاتی ہے اور حکومت امارات کے اس معاہدے کی وجہ عالم اسلام میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ امارات کی کھلم کھلا مسلم ممالک کے ساتھ غداری ہے،جبکہ اس وقت اسرائیل کا روز بروز فلسطینی مظلوم عوام پر ظلم بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
تمام مسلم اُمّہ کو اس معاہدے کے بھر پور مذمت کرنی چاہے
علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ تمام مسلم ممالک کو یو اے ای کے ساتھ احتجاجا روابط منقطع کرنا چائیے۔