۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ اس دور کا استعمار مشن اہل بیت کو روکنے کے لیے پوری دنیا میں سرمایہ لگا رہا ہے۔ اور ان حالات میں تمام مذاہب کے علماء کی ذمہ داری بنتی ہے کہ عوام کو ایک پرچم تلے جمع کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل کے رہنما اور بین المذاہب ہم آہنگی ملٹن کونسل کے رکن علامہ اشفاق وحیدی نے دنیا کے تمام ممالک کی عوام میں بڑھتی ہوئی بے چینی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مکتب اھلبیت علیہم السلام سے ہی انسانی حقوق کی پاسداری اور احترام آدمیت کا درس ملتا ہے اگر انسانیت کا مقام اور فضیلت کا درس سیکھنا ہے تو حسینی کردار اور سیرت کا مطالعہ کرنا ہو گا۔ اس دور کا استعمار مشن اہل بیت کو روکنے کے لیے پوری دنیا میں سرمایہ لگا رہا ہے۔ اور
ان حالات میں تمام مذاہب کے علماء کی ذمہ داری بنتی ہے کہ عوام کو ایک پرچم تلے جمع کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر تمام ممالک کے حکمرانوں نے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی نہ کی  تو دنیا میں بہت زیادہ معاشی بحران پیدا ہو جائے گا،کچھ عرصے سے انسان دشمن عناصر استعمار کے ہاتھوں استعمال ہو رہے ہیں جن کا ایجنڈا یہ ہے کہ دنیا میں افراتفری پھیلا کر تمام ممالک کو غیر مستحکم کیا جائے اور معاشی بحران پیدا کیا جائے، ایسے عناصر کے خلاف عالمی عدالتوں میں کیس چلائیں جائیں۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ ان حالات میں ہمیں ایسے مکتب کا انتخاب کرنا ہو گا جو ہمیں دنیا اور آخرت میں کامیاب کرے۔ امریکہ اور اسرائیل اور ان کے ایجنڈوں نے مذہبی منافرت دنیا کے کونے کونے میں پھیلانے میں سرگرم عمل ہیں۔ جنہیں ہم کو ایک پرچم تلے جمع ہوکر ناکام بنانا ہے۔ وہ پرچم ولایت اہلبیت علیہم السلام جس کی تصدیق تمام مذاہب کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .