۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
امام جمعہ کانبرا

حوزہ/امت جہان میں بیداری اور شعور اجاگر ہو رہا ہے غاصبوں اور لٹیروں کی حکمرانی کا سورج غروب ہونے والا ہے مظلوم اور غریب کی دادرسی کا وقت قریب آپہنچا ہے جو قوتیں مظلوم کے خون کے ساتھ سیاست کر رہی ہیں ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائیں گی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ہمیشہ فلسطینی مظلوم عوام کے ظلم پر چشم پوشی کی ہے، ظلم میں پسنے والے مظلوم اور بے گناہ شہداء کا خون دنیا میں انقلاب لائے گا۔ اسرائیل اور طاغوتی طاقتوں کا سورج انشاءاللہ بہت جلد غروب ہونے والا ہے، ظلم اور جبر سے کوئی حکومت کامیاب نہی ہوتی۔ 

یہ بات ممتاز شیعہ مذہبی اسکالر اور شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے ملبرون آسٹریلیا میں ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ 

انہوں نے کہا کہ امت جہان میں بیداری اور شعور اجاگر ہو رہا ہے غاصبوں اور لٹیروں کی حکمرانی کا سورج غروب ہونے والا ہے مظلوم اور غریب کی دادرسی کا وقت قریب آپہنچا ہے جو قوتیں مظلوم کے خون کے ساتھ سیاست کر رہی ہیں ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائیں گی۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ پوری دنیا میں معاشی بحران پیدا ہو رہا ہے جس سے ہر طبقہ فکر کے لوگ پریشان ہیں بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کا بازار گرم ہے دہشت گردی کے بہانے طاغوتی طاقتیں مختلف ممالک میں داخل ہوتی ہیں اور وہاں مذہبی فرقہ وارانہ اور نسلی فسادات کرا کر اپنے مفادات حاصل کرتی ہیں۔ 

آخر میں کہا کہ اب دنیا کی عوام اس قسم کے حرکات کو سمجھ چکی ہے عوامی تقاضہ یہ ہے کہ ایسے حکمرانوں پر اقوام متحدہ اقدامات کرے اور جو حکمران اور طاقت بھی کسی بھی ملک میں ایسے کاموں میں ملوث ہے ان کے خلاف عالمی عدالتوں میں کیس اور مقدمات درج کیے جائیں تاکہ دنیا کے تمام خطوں میں امن قائم ہو سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .