۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
میلبورن

حوزہ/ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں PWOA ڈیجیٹل پر پاکستان میں حالیہ دنوں میں فرقہ وارنہ ہم آہنگی کو سبو تاژ کرنےکی اسرائیل اور سعودی عرب کی سازش پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور وحدت امت و اتحاد بین المسلمین وقت کے اہم ترین ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دوشنبہ 21 ستمبر کو آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں PWOA ڈیجیٹل پر پاکستان میں حالیہ دنوں میں فرقہ وارنہ ہم آہنگی کو سبو تاژ کرنےکی اسرائیل اور سعودی عرب کی سازش پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور وحدت امت و اتحاد بین المسلمین وقت کے اہم ترین ضرورت ہے۔

اس موضوع کے تحت real talks with Abuzar پر معروف سنی عالم دین جناب شیخ محمد رمضان قادری اور داعی اتحاد بین المسلمین حجة الا سلام و المسلمين مولانا سيد ابوالقاسم رضوي جو مسلمانوں کے تمام مسالک میں انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں انہوں نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا اتحاد ہمیشہ ہی ضروری ہے لیکن اس وقت بے حد ضروری ہے اور اتحاد کی اہمیت قرآن و حدیث اور مثالوں سے ثابت کی اور کہا کہ عالمی حالات و سیاست سے باخبر ہونے کی ضرورت ہے وقت آگیا ہے تمام مکاتب فکر و تمام مسالک کے پیرو مسلمان اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرکے یزیدی عزائم و منصوبے کو نا کام بنادیں سنی و شیعہ کل بھی حسینی تھے آج بھی حسینی ہیں اور قیامت تک حسینی رہیں گے یہ اسلام کے دو بازو ہیں جنھیں وقت کے یزید جدا نہیں کر سکتے اور محرم و صفر حسینیت کی فتح اور یزید و یزیدی افکار کی نا کامی کے ایام ہیں آئیے ہم سب ملکر ایک بار پھر یزید عصر کو اور یزیدیت کو حسین کا نام لیکر شکست فاش دیدیں۔

مولانا رمضان قادری نے کہا اتحاد بے حد ضروری ہے تعلیمات قرآن اور فرامین نبوی پر عمل کرنا تمام مسلمانوں پر لازمی ہے اتحاد کے لئے ضروری ہے اپنا عقیدہ چھوڑو نہیں دوسروں کا عقیدہ چھیڑو نہیں ، ایک دوسرے کا احترام و برداشت بے حد ضروری ہے۔

صبیح کاظمی نے کہا کہ سعودیہ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم ہو رہے ہیں سعود و یہود و ہنود اور امریکہ امت کی  فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا شیرازہ منتشر  کرنے کے لئے متحد ہو گئے ہیں لہذا سیاسی بصیرت اور حکمت عملی کا تقاضہ ہے مسلمان متحد ہو جائیں pWOA  کے صدر جناب محمد عباس عابدی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاءاللہ اس کوشش کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے اور عالم اسلام میں ایک مثالی و نا قابل تسخیر اتحاد قائم ہوگا۔

پروگرام کے میزبان جناب ابوذر نے انتہائی خوبصورت و مفید سوالات موجودہ حالات کے تناظر میں کئے اور مہمانوں نے تسلی بخش اور مدلل جوابات دے کر ناظرین کو عالمی سیاست سے آگاہ کیا اور ثابت کیا امت کی بقاء اتحاد و اتفاق میں مضمر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .