بدھ 23 ستمبر 2020 - 22:38
پہلی بار اسرائیلی وفد کا سعودی فضائی حدود کے ذریعے بحرین کا سفر

حوزہ/ آج اسرائیلی حکومت کا ایک اعلی سطحی وفد سعودی فضائی حدود سے پہلی براہ راست پرواز میں بحرین پہنچا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، آج اسرائیلی حکومت کا ایک اعلی سطحی وفد سعودی فضائی حدود سے پہلی براہ راست پرواز میں بحرین پہنچا ہے۔

یہ وفد اسرائیلی حکومت کے اعلی عہدے داروں پر مشتمل ہے ، جو دونوں حکومتوں کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدوں کی تکمیل کے لئے بحرین کا سفر کیا ہے ۔

 بحرین جانے والی پہلی پرواز اسرا ائیر ، سعودی فضائی حدود کے ذریعے سے بحرین میں داخل ہوگئی۔طیارہ اسرائیلی حکومت کے عہدیداروں کو بحرین میں اسرا ایئر لائن کا دفتر کھولنے کے لئے مذاکرات کرنے منامہ لے جا رہا تھا۔

یاد رہے کہ صیہونی حکومت، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے مابین تعلقات معمول پر لانے کے معاہدوں پر دستخط کے بعد سعودی عرب نے باقاعدہ طور پر اپنی فضائی حدود کو اسرائیلی طیاروں کی آمد و رفت کے لیے  کھول دیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha