حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقاومت اسلامی لبنان نے ایک جدید دفاعی سیسٹم لبنانی حدود میں نصب اور فعال کر دیا ہے جسکے اندر یہ صلاحیت ہے کہ اس سے اسرائیلی جنگی جہازوں اور ڈرونز کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
صیہونی نیوز ایجنسی وَلاّ (walla) کے مطابق، مقاومت اسلامی لبنان گذشتہ ادوار کی طرح اپنی دفاعی صلاحیت کو مخفی نہیں کر رہی بلکے حزب اللہ کے قائد کے وعدے کے مطابق کہ جس میں سید حسن نصر اللہ نے کہا تھا کہ لبنانی آسمان اب اسرائیلی جہازوں اور ڈرونز کے لیے نا امن ہے کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی دفاعی طاقت سے پردہ اٹھا دیا ہے جس کا اظہار انہوں نے کچھ عرصہ پہلے اسرائیلی ڈرونز کو متنبہ کرنے کے لیے اس کی طرف ایک میزائل فائر کرنے کے بعد کیا۔
صیہونی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے روسی ساختہ سام 8 اور سام 6 کو فعال کر دیا ہے جس کی وجہ سے اسرائیلی ہوائی فوج میں خوف پھیل گیا ہے اور پھر انہوں نے اپنی پہلے سے طے شدہ مشقوں کو بھی کافی حد تک کم کردیا ہے۔ وہ اسرائیلی فوج جس نے گذشتہ 70 سالوں سے لبنانی فضائی حدود کو ایک بے دفاع فضائی حدود سمجھ کر اپنے جنگی جہازوں اور ڈرونز کے ذریعے مختلف ممالک پر بغیر کسی خوف کے حملے کئے تھے اب شدید پریشان ہے کیونکہ مقاومت اسلامی کے لوگوں نے شام میں گذشتہ دس سالوں سے ان سسٹمز پر ٹریننگ لے کر اب خود ماھر بن گے ہیں۔
یاد رہے تقریبا دس سالوں سے اسرائیل نے لبنانی فضائی حدود کو استعمال کر کے دسیوں حملے شام کی حدود میں کئے تھے اور اسرائیل آخری دم تک کوشش کرتا رہا کہ کوئی بھی ائیر ڈیفنس سیسٹم لبنان میں داخل نہ ہو پائے لیکن اس معاملے میں اسے بد ترین شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔