۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
صیہونی کمانڈ سینٹرز کے سروں پر حزب اللہ کے ڈرونز کا سایہ

حوزہ/ المنارچینل نے سے لبنانی مزاحمت سے وابستہ ڈرون کے ذریعے صیہونی حکومت کے فوجی کمانڈ مراکز کی ریکارڈ کردہ تصاویر نشر کیں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے المنار چینل نے "دوسری آزادی کا راز" نامی دستاویزی فلم کی آخری قسط میں جمعہ کے روز لبنانی مزاحمتی ڈرونز کے ذریعے صیہونی حکومت کے فوجی کمانڈ مراکز کی ریکارڈ کردہ فوٹیج نشر کیں، یہ تصاویر حزب اللہ کے ڈرونز کے ذریعہ الجلیل کے علاقے میں واقع صیہونی فوجی کمانڈ مراکز اور مقبوضہ شعبا کے کھیتوں سےلی گئی ہیں۔

لبنان کے اخبار الاخبار نے اس سے قبل خبر دی تھی کہ 25 اکتوبر کو اسرائیلی فوج نے "مہلک فائرنگ" کے نام سے ایک بڑے پیمانے پر لبنان اور شام کے ساتھ مقبوضہ علاقوں کی سرحدوں کے قریب فوجی مشق کی تھی ۔

اخبار نے زور دے کر کہاکہ اس مشق کا ایک اہم مقصد ایک ایسی جنگ کی نقل کرنا تھا جس میں حزب اللہ کو شکست ہوئی ہے، اس مشق کا دوسرا مقصد مختلف ڈرونوں کو مقبوضہ علاقوں کے آسمانوں میں داخل ہونے سے روکنا تھا۔
الاخبار نے مزید لکھا کہ اسی عرصے کے دوران ہی مقبوضہ علاقوں کے آسمانوں پر لبنانی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ سے وابستہ ایک ڈرون طیارہ طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع الجلیل  علاقہ کے آسمان پر اڑا۔

لبنانی اخبار نے مزید بتایا کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے الخیل کے آسمان میں حزب اللہ سے تعلق رکھنے والا ڈرون ایسے وقت میں اڑ رہا تھا جبکہ اسرائیلی فوج کا کوئی بھی راڈار اپنی پوری تیاری کے باوجود اس کا پتہ نہیں چلاسکا اور یہ ڈرون شاندار طریقہ سے پرواز کرنے کے بعد صحیح وسالم اپنے آشیانے میں واپس آگیا اور اس کو کچھ بھی نہیں ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .