حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دامت برکاتہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اتوار کے روز امریکی ریاست شکاگو میں انتقال پانے والے ممتاز عالم دین آیت اللہ سید محمد حسین حسینی جلالی کے انتقال پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
مرجع جہان تشیع کے بیان کا متن مندرجہ ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
انّا للّه و انا الیه راجعون
جناب محقق حجت الاسلام سید محمد رضا حسینی جلالی
السلام علیکم و رحمة الله و برکاته!
ہمیں، جناب عالی کے برادر محترم ممتاز عالم دین علامہ جلیل القدر حجت الاسلام سید محمد حسین حسینی جلالی کی وفات کی افسوسناک خبر موصول ہوئی۔مرحوم نے اپنی زندگی دین و مذہب کی ترویج اور علم و علماء کی خدمت اور اسلامی میراث کو زندہ کرنے میں گذاری۔
میں اس المناک حادثے پر آپ اور آپ کے خاندان کے دیگر افراد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مرحوم و مغفور پر رحم فرمائے اور انہیں حضرت محمد مصطفیٰ اور خاندان عصمت و طہارت علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور جناب عالی سمیت لواحقین اور دوستوں کو ان کے نیک اعمال اور نیکیوں کے توسط سے صبر اور سلامتی عطا فرمائے ۔
و لا حول و لا قوة الّا بالله العلی العظیم
سید علی حسینی سیستانی
عراق -نجف اشرف