۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیۃ اللہ العظمی بشیر نجفی

حوزہ/ مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نے عراق میں یورپی یونین "اتحاد" کے سفیر سے فرمایا کہ لازمی طور پر قوموں کی شناخت، پہچان اور انکے دین و مقدسات اور اخلاق کا احترام کیا جائے۔ ساتھ ہی یورپی یونین اتحاد عراق سے اقتصادی تعلقات کو دونوں ملکوں کی عوام کےحق میں بہتر کرے اور ایک دوسرے کی مشکلات کو حل کرنے میں ایک دوسرے کی مدد کرے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکز ی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کو آئےعراق میں یورپی یونین (اتحاد ) کے سفیر مارٹن ہوٹ اور انکے ہمراہ سفارتی وفد سے فرمایا کہ دوسروں کی رائےکےاحترام کی ثقافت اپنی حد سےتجاوز نہ کرےاور نہ ہی مقدسات اور دیگر ثقافتوں، انکی شناخت اورپہچان،انکے اخلاق اور دین پرزیادتی کی جائےاسلئے ضروری ہے کہ مختلف افکارو آراء کوایک جگہ جمع کرنےکی ہر طرح کی خصوصیت کی حفاظت  کےساتھ کوششیں ہونی چاہئےتاکہ دونوں جانب کے مشترکہ اہداف تک پہنچا جائےاور آزادی رائےاور دوسروں کےاحترام کی ثقافت کوبڑھاواملےجب تک دوسرے کی  خصوصیت کو ہاتھ نہیں لگایا جاتا، واضح رہے کہ آپ عراق میں مہمان ہیں اور مہمان کو چاہئےکہ وہ جس ملک میں مہمان ہے اسکے دین اور مقدسات کا احترام کرےاور قوانین کی حدود سےخود کو باہر نہ کرے۔

یورپی یونین (اتحاد) کے بغداد میں سفارت کےذریعہ  ماضی میں ہم جنسوں کا پرچم بلند کئےجانے پرہم احتجاج  کرتے ہیں

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نے یورپین یونین(اتحاد ) کے بغداد کےسفارتخانےمیں ہم جنسوں کے پرچم آویزاں  کئےجانے پراحتجاج کرتے ہوئےمہمان سفیر سےفرمایا کہ  ایساعمل انجام دینااخلاق، ثقافت واقداراورحق مہمان نوازی   کےساتھ ساتھ عراق کی متفقات کے نہ صرف خلاف ہے  بلکہ اس پرزیادتی ہے۔

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نےاس ملاقات میں عراقی اور یورپی آپسی تعلقات کو خاص کر تجارتی شعبے میں دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے مزید بہترکئےجانے پرتاکید فرماتے ہوئےبیان کیاکہ  یہ عراقی اور یورپی دونوں کی عوام کے حق میں ہوگا۔ انہوں نے انہیں عراق میں بے روزگاری کوختم کرنےمیں  عراق کی مدد کرنےکی نصیحت فرماتےہوئے کہا کہ وہ عراق میں پونجی لگائیں اورعراقی زمین پراپنے پروجیکٹوں کو پورا کریں تاکہ اس سے بے روزگاری کو کم کرنے میں مدد کے ساتھ ساتھ  بہت سے مشکلات کا حل بھی نکلےگا۔  

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےمہمان سفیرسےفرمایا  کہ جس طرح یورپ انسانی اقدارکےعلمبردارہونے کا دعویدارہے اسے اسی انسانی اقدارکی بناء پر چاہئےکہ عراق میں بجلی، پانی، گھروں کی مشکلات کو حل کرنے  میں مدد کرنی چاہئےساتھ ساتھ  یورپی تجربات اور پونجی کوعراق منتقل کرنا چاہئے۔ 

اپنی جانب سےسفیرمارٹن ہوٹ نےحسن استقبال پر شکریہ  ادا کرتے ہوئے نجف اشرف اورمرجعیت کی زیارت پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئےمرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں یورپی یونین کا نشان،مرجعیت نجف اشرف کےحکیمانہ مواقف اورمشترکہ امن کی پاسداری کے شکریہ میں پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .