۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے بغداد میں ہندوستانی سفارت خانے کے وفد کی ملاقات 

حوزہ/ آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی نے کہا کہ یہ دفتر خدمت کو اپنے لئے شرف سمجھتا ہے اور نجف اشرف میں تعلیم حاصل کر رہے ہندوستانی طلاب کی مدد میں ہمارا دفتر ممکنہ تعاون کرتا رہیگا اور آپ سے بھی یہی امید ہے کہ آپ بھی طلاب علوم دینیہ کی مدد میں کوتاہی نہیں کرینگے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں، بغداد میں ہندوستانی سفارت خانے کے خصوصی وفد نے ملاقات کی۔ جوکہ محترم اے کے نیگم صاحب سیکنڈ سیکرٹری (قونصلر اور کمیونٹی امور) اور محترم ڈی ایس بشٹ صاحب ACO (قونصلر اور کمیونٹی امور) پر مشتمل تھا۔

مرجع عالی قدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ جو کسی طالبعلم ، زائر یا شہری کی خدمت کرتے ہیں یہ پوری قوم اور ملک کی خدمت ہے اور ہندوستان میں جو خصوصیت ہے وہ اکثر ملکوں میں نہیں ہے بڑی تعداد میں مختلف مذاہب کے ماننے والے زندگی بسر کرتے ہیں۔

انہوں نے مذکورہ مہمان وفد سے مزید کہا کہ یہ دفتر خدمت کو اپنے لئے شرف سمجھتا ہے اور نجف اشرف میں تعلیم حاصل کر رہے ہندوستانی طلاب کی مدد میں ہمارا دفتر ممکنہ تعاون کرتا رہیگا اور آپ سے بھی یہی امید ہے کہ آپ بھی طلاب علوم دینیہ کی مدد میں کوتاہی نہیں کرینگے۔

جس پر سفارتخانے کے وفد نے کہا کہ ہم اسی غرض سے یہاں آئے ہیں اور ایک روزہ کیمپ لگا رہے ہیں تاکہ طلاب کو آسانیاں فراہم ہوں اور ان کے قانونی امور کو ہم نجف اشرف آکر ہی حل کریں ۔

آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے بغداد میں ہندوستانی سفارت خانے کے وفد کی ملاقات 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .