۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
وفد شیخ بشیر نجفی دورہ پاکستان

حوزہ/ آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی کی سربراہی میں مرکزی دفتر کے وفد نے جامعۃ الکوثر اسلام آباد اور سچ ٹی وی کا دورہ کیا اور اہم شخصیات سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی کی سربراہی میں مرکزی دفتر کے وفد نے جامعۃ الکوثر اسلام آباد اور سچ ٹی وی کا دورہ کیا اور اہم شخصیات سے ملاقات کی۔

آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی کی سربراہی میں مرکزی دفتر کے وفد کی جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا دورہ کیا اور حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محسن علی نجفی ظاب ثراہ کی قبر مطہر پر فاتحہ خوانی کی ۔

تصاویر/ فرزند آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی کے دورۂ پاکستان کی تصویری جھلکیاں

اس وفد نے حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی کی سربراہی میں اسلام آباد میں سچ ٹی وی کے دفتر کا دورہ بھی کیا، ساتھ ہی حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید افتخار حسین نقوی سے بھی ملاقات کی۔

اطلاع کے مطابق آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی کی سربراہی میں مرکزی دفتر کے وفد نے اسلام آباد پہنچنے کےبعد انوارنجفیہ کے اسلام آباد میں دفتر کا دورہ کیا، بعدہ اسلام آباد ہی میں حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید افتخار حسین نقوی دام عزہ کی قیامگاہ پر ان سے ملاقات کی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .