۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مراجع نجف اشرف

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر نجفی نے نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی اور آیت اللہ العظمیٰ اسحاق فیاض سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر نجفی نے رمضان المبارک اور سید شباب اہل الجنہ حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی اور آیت اللہ العظمیٰ اسحاق فیاض سے ملاقات کی۔

ان مراجع تقلید نے اس ملاقات میں امت اسلامیہ بالخصوص حوزہ علمیہ کے حالات کا جائزہ لیا اور بارگاہ الہی میں قوم کی اصلاح اور ہدایت کے لئے دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .