حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ قم میں درسِ خارج کے استاد اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ کے رکن آیت اللہ محسن فقیہی نے عراق کے دورے اور عتباتِ عالیات کی زیارت کے دوران حضرت آیت اللہ محمد اسحاق فیاض اور حضرت آیت اللہ بشیر حسین نجفی سے الگ الگ ملاقات اور گفتگو کی۔
ان ملاقاتوں میں انہوں نے حوزہ علمیہ قم کی علمی اور عملی صورتحال کو بیان کرتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ قم نجف اشرف کے مراجع عظام کی سفارشات اور بیانات کا خیر مقدم کرتا ہے اور ان پر خصوصی توجہ دے گا۔
آیت اللہ فیاض اور آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے بھی اپنے بیانات میں نجف کے ممتاز علماء و فقہاء کی یادیں تازہ کیں اور ماضی میں طلباء کی مشکل صورتحال کو بیان کیا۔
انہوں نے حوزہ علمیہ کے استقلال کے حوالے سے اپنی سفارشات کو بھی بیان کرتے ہوئے طلباء کو سنجیدگی سے حصولِ علم، تبلیغِ دین کی ضرورت و انجام دہی پر تاکید کی۔