حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے مرجع تقلید آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی کے گھر ان سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا .
اس رپورٹ کے مطابق، دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اس ملاقات میں حوزہ علمیہ کی مرکز مدیریت کی گذشتہ چار سالہ رپورٹ، اور آئندہ چار سالوں پر مشتمل منصوبے سمیت کورونا کے دوران مدارس ، طلباء اور رضاکاروں کی طرف سے انجام پانے والی خدمات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی.
اس ملاقات میں، آیت اللہ العظمی صافی نے ، حوزہ علمیہ کے نظم و نسق میں بہتری کیلئے آیت اللہ علی رضا اعرافی کے دوبارہ انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، مدارس کے تعلیمی، تحقیقی، اخلاقیات اور تہذیبی امور سمیت مدارس اور طلباء کی معاشی صورتحال سے متعلق آیت اللہ اعرافی کو سفارشات پیش کیں۔